Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum

Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum (http://www.urduplanet.com/index.php)
-   Mir Dagh Dhelvi (http://www.urduplanet.com/forumdisplay.php?f=83)
-   -   ہوش آتے ہی حسینوں کو قیامت آئی (http://www.urduplanet.com/showthread.php?t=131181)

Rekhta 03-19-2014 12:45 PM

ہوش آتے ہی حسینوں کو قیامت آئی
 
ہوش آتے ہی حسینوں کو قیامت آئی
آنکھ میں فتنہ_گری دل میں شرارت آئی

کیا تصور ہے نہایت مجھے حیرت آئی
آئنے میں بھی نظر تیری ہی صورت آئی

اس ادا سے دم_رفتار قیامت آئی
ایسے ہم کیوں نہ ہوئے ان کو یہ حسرت آئی

روز_محشر جو مری داد کی نوبت آئی
یہ گئی وہ گئی کب ہاتھ قیامت آئی

اب اسی پر تو ہے تاکید وفاداری کی
جب گیا جان سے میں غیر کی شامت آئی

کہہ گئے طعن سے وہ آ کے مرے مرقد پر
سونے والے تجھے کس طرح سے راحت آئی

بن سنور کر جو وہ آئے تو یہ میں جان گیا
اب گئی جان گئی آئی طبیعت آئی

رکھ دیا منہ پہ مرے ہاتھ شب_وصل اس نے
بے_حجابی کے لیے کام شکایت آئی

جب یہ کھاتا ہے مرا خون_جگر کھاتا ہے
دل_بیمار کو کس چیز پہ رغبت آئی

گرچہ از_حد ہوں گنہ_گار مسلمان تو ہوں
پیچھے پیچھے مرے دوزح میں بھی جنت آئی

میں ہوا شیفتہ ان پر وہ عدو پر شیدا
ساتھ کے ساتھ ہی دونوں کی طبیعت آئی

عمر بھر اس کو کلیجے سے لگائے رکھا
تیرے بیمار کو جس درد میں لذت آئی

ہجر میں جان نکلتی نہیں کیا آفت ہے
مار کر آج اجل کو شب_فرقت آئی

اپنے دیوانوں کو دیکھا تو کہا گھبرا کر
یہ نئی وضع کی کس ملک سے خلقت آئی

جذب_دل کھینچ ہی لایا انہیں میرے در تک
پاؤں پڑتی ہوئی ہرچند نزاکت آئی

یوں تو پامال ہوئے سیکڑوں مٹنے والے
پہلے گنتی میں جو آئی مری تربت آئی

حشر کا وعدہ بھی کرتے نہیں وہ کہتے ہیں
فرض کر لو جو کئی بار قیامت آئی

داغؔ گھبراؤ نہیں اب کوئی دم کے دم میں
لو مبارک ہو ترقی کی بھی ساعت آئی

journalist 04-26-2015 11:39 PM

Re: ہوش آتے ہی حسینوں کو قیامت آئی
 
Bohat khoob*


All times are GMT +6. The time now is 12:30 PM.

Powered by vBulletin® Version 3.8.9
Copyright ©2000 - 2019, vBulletin Solutions, Inc.