Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum

Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum (http://www.urduplanet.com/index.php)
-   Wasi Shah (http://www.urduplanet.com/forumdisplay.php?f=93)
-   -   تم میری آنکھ کے تیور نھ بھلا پاؤ گے (http://www.urduplanet.com/showthread.php?t=8448)

shani 09-28-2009 01:09 AM

تم میری آنکھ کے تیور نھ بھلا پاؤ گے
 
تم میری آنکھ کے تیور نھ بھلا پاؤ گے
ان کہی بات کو سمجھو گے تو یاد آؤنگا

ہم نے خوشیوں کی طرح دکھ بھی اکٹھے دیکھے
صفحئہ زیست کو پلٹو گے تو یاد آؤنگا

اس جدائی میں تم اندر سے بکھر جاؤ گے
کسی معذور کو دیکھو گے تو یاد آؤنگا

اسی انداز میں ہوتے تھے مخاطب مجھ سے
خط کسی اور کو لکھو گے تو یاد آؤنگا

میری خوشبو تمہیں کھولے گی گلابوں کی طرح
تم اگرخود سے نہ بولو گے تو یاد آؤنگا

سرد راتوں کے مہکتے ہوئے سناٹوں میں
جب کسی پھول کو چومو گے تو یاد آؤنگا

آج تو محفل یاراں پہ ہو مغرور بہت
جب کبھی ٹوٹ کے بکھرو گے تو یاد آؤنگا

اب تو یہ اشک میں ہونٹوں سے چرا لیتا ہوں
ہاتھ سے خود انہیں پونچھو گے تو یاد آؤنگا

شال پہنائے گا اب کون دسمبر میں تمہیں
بارشوں میں کبھی بھیگو گے تو یاد آؤنگا

حادثے آئیں گے جیون میں تو تم ہو کے نڈھال
کسی دیوار کو تھامو گے یاد آؤنگا

اس میں شامل ہے میرے بخت کی تاریکی بھی
تم سیاہ رنگ جو پہنو گے تو یاد آؤنگا

Saqib 10-07-2009 10:56 PM

Re: تم میری آنکھ کے تیور نھ بھلا پاؤ گے
 
very nice dear good one
thanks for shearing

Blue_King 10-07-2009 11:19 PM

Re: تم میری آنکھ کے تیور نھ بھلا پاؤ گے
 
nice

Cute Fairy 01-27-2013 09:41 PM

Re: تم میری آنکھ کے تیور نھ بھلا پاؤ گے
 
Thanks For Nice Sharing

maliktaimoorabbas 01-27-2013 10:01 PM

Re: تم میری آنکھ کے تیور نھ بھلا پاؤ گے
 
Very nice
thanks for the sharing

Black Pearl 11-24-2013 09:09 PM

Re: تم میری آنکھ کے تیور نھ بھلا پاؤ گے
 
Bohat khoob

Nice sharing



All times are GMT +6. The time now is 03:33 PM.

Powered by vBulletin® Version 3.8.9
Copyright ©2000 - 2019, vBulletin Solutions, Inc.