![]() |
![]() |
#1 |
Moderator
![]() Join Date: Nov 2011
Posts: 13,740
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
![]()
٭…پھٹی ایڑیوں سے نجات کے لیے کینو کے سوکھے ہوئے ایک پاؤ چھلکوں کو اچھی طرح گرائنڈ کر کے سفوف بنالیں،پھر تقریباً آدھا پائو زیتون یا ناریل کا تیل ملاکر پیسٹ بنا کے کسی ڈبیا میں رکھ لیں۔ رات اور صُبح کو پائوں دھو کرخشک کریں اوریہ پیسٹ لگاکر موزے پہن لیں، تاکہ پاؤںمٹّی سے محفوظ رہیں۔ ہفتہ بھر استعمال سے ایڑیاں ٹھیک ہوجائیں گی۔
٭… آٹے اور چینی کو سُرخ چیونٹیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے جار میں چند لونگ رکھ دیں۔ ٭… مٹّی کی ہانڈی میں اگر سب سے پہلے گُڑ کے چاول پکائے جائیں، تو اس میں نہ صرف لائنیں نہیں پڑیں گی، بلکہ پائیداری کی مدت بھی بڑھ جائے گی۔ ٭…پائے صاف کرنے کے لیے ایک کھلے منہ والی دیگچی میں اتنا پانی ڈالیں کہ دیگچی بھر جائے۔ پانی کو اچھی طرح سے اُبال کر چولھے سے اُتارلیں اور پھر اس میں پائے ڈال دیں۔ تقریباً ایک گھنٹے بعد دیگچی سے پائے نکال کر چھری کی مدد سے صاف کرلیں۔ ٭… پھلوں پر اگر لیموں کا رس چھڑک دیا جائے، تو وہ دیرتک تازہ رہتے ہیں۔ ٭… چائے کے داغ پر اسپرٹ لگائیں اور کچھ دیر بعد نیم گرم پانی اورسرف سے دھولیں۔ ٭…پلکیں لمبی کرنے کے فلالین کے کپڑے کو نیم گرم دودھ میں بھگو کر آنکھوں پر اس وقت تک رکھیں جب تک گرمائش ختم نہ ہو ۔کچھ عرصہ تک یہ عمل کرنے سے پلکیں بڑی ہو جائیں گی ۔ ٭…جوتوں کی پالش سوکھ جائے تو اس میں تھوڑا سا پٹرول ملالیں وہ نرم ہو جائے گی ۔ ٭…نیند نہ آئے تو خشخاش کا تیل کنپٹی پر ملیں ۔جلد نیند آجائے گی۔ ٭…گلا بیٹھ جائے تو شلجم کو پانی میں ابال کر اس کا پانی پی لیں۔ ٭…کھانسی دور کرنے کے لئے بچوں کو ایک چمچہ شہد اور کلونجی پیس کر کھلا دیں ۔ ٭…دانتوں کو کیڑا لگنے سے محفوظ رکھنے کے لئے جب بھی کوئی چیز کھائیں تو اس کے بعد تھوڑی سی روٹی چبا لیں۔ |
![]() |
![]() |
![]() |
Bookmarks |
Tags |
tutke |
Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
Thread Tools | |
Display Modes | |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
LATEST TUTKE | journalist | Jokes and riddles | 0 | 08-02-2015 05:56 PM |
TUTKE | journalist | Baat Cheet | 0 | 01-12-2015 10:14 PM |
TUTKE | journalist | Baat Cheet | 3 | 12-12-2014 08:49 PM |
TUTKE | journalist | Baat Cheet | 1 | 08-27-2014 03:46 PM |
TUTKE | journalist | Baat Cheet | 0 | 04-04-2013 10:39 PM |