Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum  

Go Back   Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum > General Forum > Pakistan Planet

Notices

Pakistan Planet Share anything about Pakistan. (General Knowledge, History etc)

Reply
 
Thread Tools Display Modes
Old 01-05-2012, 10:06 PM   #1
Princess Of Azkaban
! M Sorry ! M Not Perfect
 
Princess Of Azkaban's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Aug 2009
Location: City Of Bandle
Posts: 22,334
Princess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond repute
Default راشد منہاس




راشد منہاس شہید 17 فروری 1951 کو کراچی فضائیہ کے ہاسپٹل میں رات 9 بجے پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ایک راجپوت گھرانے سے تھا جس کے آباؤ اجداد جموں کشمیر سے تعلق رکھتے تھے۔ ہجرت کے بعد یہ خاندان گورداسپور اور وہاں سے قلعہ سوبھاسنگھ ضلع سیالکوٹ میں آ کر آباد ہوا۔
راشد منہاس کے والد کا نام جناب مجید منہاس تھا۔ انہوں نے آرمی میں گیریژن انجینئر کی ملازمت کی۔ بعد میں فوج سے ریٹائر ہو کر کراچی میں کنسٹرکشن کا کام کرنے لگے۔ دوسری جنگِ عظیم میں وہ آرمی ہی میں ملٹری انجینئرنگ سروس میں تھے اور فنی کارکردگی کی بنا پر انڈیا میڈل، برما میڈل اور عراق میڈل حاصل کر چکے تھے۔ ان کی فنی زندگی ہی کے اثرات تھے کہ جوان ہونے پر راشد منہاس نے فضائیہ جوائن کرنے کا سوچا۔
جب راشد منہاس کو سکول میں داخل کرایا گیا تو ان کے والد مجید منہاس صاحب لاہور میں تھے۔ ان کو جیس سکول اور کوئین میری سکول میں ابتدائی تعلیم کے لئے داخل کرایا گیا جہاں سے وہ اچھے نمبروں میں کامیاب ہوئے۔
لاہور کے بعد جب ان کے والد راولپنڈی شفٹ ہوئے تو راشد منہاس کو سینٹ میری اکیڈمی رائل آرٹلر بازار راولپنڈی میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا لیکن یہ عرصہ زیادہ طویل نہ تھا۔ تھوڑی ہی مدت بعد ان کے والد کو دوبارہ کراچی جانا پڑا۔ راشد منہاس کو اس بار سینٹ پیٹرک کالج میں داخل کرایا گیا جہاں سے انہوں نے سینئر کیمبرج کا امتحان نمایاں پوزیشن لے کر پاس کیا۔ کامیابی کے بعد انہوں نے پاک ایئرفورس میں اپلائی کر دیا۔
راشد منہاس کا شوق رنگ لایا اور ان کی سلیکشن ہو گئی۔ پاک فضائیہ میں سلیکٹ ہونے پر ان کو ٹریننگ کے لئے کوہاٹ اور کچھ عرصہ بعد رسالپور بھیج دیا گیا۔ رسالپور میں راشد منہاس نے پاکستان ایئرفورس اکیڈمی سے فلائٹ کیڈٹ کی تربیت حاصل کی۔ ایئر فورس اکیڈمی کے طالبِ علم کی حیثیت سے انہوں نے جون 1970 میں پشاور یونیورسٹی سے بی ایس سی فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا۔
راشد منہاس نے بی ایس سی کے علاوہ جن علوم متعلقہ کا خصوصی طور پر دلچسپی اور کامیابی سے مطالعہ کیا ان میں سائنس الیکٹرونکس، موسمیات اور پرواز کے شعبہ جات شامل ہیں۔
راشد منہاس اس وقت 14 سال کے تھے جب 6 ستمبر 1965 کے دن بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا۔ اس جنگ میں پاک فضائیہ نے بھارتی ہوا بازوں کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔ پاک فضائیہ کے طیاروں نے پٹھانکوٹ، ہلواڑہ، آدم پور اور جام نگر کے ہوائی اڈوں کو اپنی زبردست بمباری کا نشانہ بنایا۔ بھارت کے ان اہم ہوائی اڈوں کو برباد کرنے کے بعد جب پاک فضائیہ کے طیارے لوٹ رہے تھے تو بھارتی فضائیہ کی کمر ٹوٹ چکی تھی۔
اس کا بدلہ لینے کے لئے بھارتی طیاروں نے سرگودھا ایئربیس پر حملہ کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر جونہی بھارتی طیارے فضاء میں نمودار ہوئے پاک فضائیہ کے شاہین ان کی خبر گیری کو پہنچ گئے۔ چند لمحوں بعد ہی بھارتی طیارے واپس بھاگ اٹھے اور اپنی روایات کو قائم رکھتے ہوئے بھگوڑے کا لیبل ماتھے پر سجا کر لوٹ گئے۔
اس جنگ میں پاک فضائیہ نے سری نگر کے ہوائی اڈے پر حملہ کر کے رن وے پر اس وقت موجود تمام طیارے تباہ کر دئیے۔ ہوائی اڈے کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
یہ سب تباہی 6 ستمبر کے دن ہی بھارت کے حصے میں آئی۔
جنگ کے دوسرے دن یعنی 7 ستمبر کو بھارت نے اپنے محاذ کا دائرہ کار مشرقی پاکستان (حالیہ بنگلہ دیش) تک بڑھا دیا۔
علی الصبح بھارتی فضائیہ نے ڈھاکہ کے قریب کریم ٹولہ، رنگ پور، جیسور، چاٹگام، منیر کوہاٹ کے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ ٹھاکر گاؤں کے ہوائی اڈے پر بھی شدید بمباری کی۔ پہلی بار اس حملے میں بھارت کے کنبرا طیاروں نے حصہ لیا جن کی جدید ترین مشینری اور Latest تکنیک کا جواب پاک فضائیہ کے عام جنگی طیاروں نے اس طرح دیا کہ مشرقی پاکستان کے ارد گرد بہت سے بھارتی اڈے نیست و نابود ہو گئے جن میں کلکتہ کے قریب کلائی کنڈہ کا ہوائی اڈا بھی شامل تھا۔ بھارت کے مہنگے ترین اور جدید آلات سے لیس گیارہ کنبرا طیارے بھی اس دن تباہی کی آگ میں جل کر خاک ہوئے۔
راشد منہاس جب اپنے ہوابازوں کے کارنامے اخباروں میں پڑھتے، خبروں میں سنتے، فضاء میں دیکھتے تو ان کا خون جوش مارنے لگتا۔ یہی وہ عمر تھی جب انہوں نے ٹھان لی کہ ایک دن وہ بھی اقبال کے شاہین کی طرح پاکستان کی فضاؤں میں پرواز کریں گے۔ بھارت کو نئے سے نیا سبق سکھائیں گے۔ ایک پائلٹ آفیسر بن کر!
1965 کی جنگ اختتام پذیر ہوئی۔ پاک فضائیہ نے اس جنگ میں اپنی روایات برقرار رکھیں اور حق و باطل کے ان معرکوں میں جس شجاعت، پامردی اور عدیم المثال عسکری مہارت کا مظاہرہ کیا اس نے راشد منہاس کے اپنے پاکستانی ہونے پر فکر کے احساس کو دو چند کر دیا۔
یہی وہ جذبہ ایمانی اور آتش حب الوطنی تھی جس نے راشد منہاس کو وہ بے مثال جرات بخشی جس کے تحت انہوں نے ایک غدار انسٹرکٹر کے ناپاک منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے 20 اگست 1971 کو جامِ شہادت نوش کیا۔ ان کے اس لازوال کارنامے پر انہیں نشانِ حیدر دیا گیا۔
نشانِ حیدر کا اعزاز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس وقت کے کمانڈر انچیف جنرل محمد موسٰی نے راشد منہاس کو ان الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا:
راشد منہاس شہید نے اپنی عزیز ترین متاع یعنی جانِ عزیز، اپنے وطن پاکستان کی سلامتی پر نثار کر دی۔ اس کے اس بے مثال کارنامے کے اعتراف میں پاک وطن اپنا سب سے اعلٰی اعزاز نشانِ حیدر راشد منہاس شہید کو پیش کرتا ہے۔ یہ طے ہے کہ راشد منہاس کی قربانی کا کوئی بدل ممکن نہیں ہے لیکن ہم اپنے جاں فروشوں کو اپنی طرف سے جو اعلٰی ترین نذرانہ پیش کر سکتے ہیں وہ یہی ہے۔
راشد منہاس نے کم عمر کے باوجود وطن کی عزت پر حرف نہ آنے دیا۔ اس نے آبروئے وطن کو بے وقار نہ ہونے دیا۔ ایک غدار کے ہاتھوں بے بس ہو کر دشمن کی سر زمین پر زندہ پہنچ جانے کے بجائے اس نے وطن کی خاک پر شہادت قبول کی۔ یہ اس کا وہ کارنامہ ہے جو وطن کی تاریخ میں ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔
ایئر مارشل نور خاں نے اس تقریب میں راشد منہاس کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا:
راشد منہاس میں جرات، بے خوفی، یقین اور قربانی کے جذبے بہترین بہترین اوصاف کی طرح موجود تھے۔ دشمن کے ساتھ وہ زندگی کے آخری لمحے تک مقابلے میں مصروف رہا۔ 9 منٹ کا یہ وقفہ اسے نفسیاتی برتری کے احساس سے سرشار کر گیا جس کا ثبوت یہ ہے کہ وہ اچانک اس سازش کا شکار ہوا تھا جبکہ اس کا حریف مطیع الرحمٰن پوری منصوبہ بندی کے بعد اس کے طیارے میں گھسا تھا۔ راشد منہاس جنگ میں نہ تھا نہ اس کے لئے تیار تھا۔ مزید برآں کلورو فام کا اثر بھی اسے مختل کر رہا تھا۔ اس کو جس صورتِ حال کا سامنا تھا، ایئر فورس اس سے توقع نہ کر رہی تھی کہ وہ اس طرح اپنی جان دے کر طیارے کو دشمن کے ہاتھوں میں جانے سے روک لے۔ اس کے پاس موقع تھا کہ وہ صورتِ حال کے تحت طیارہ دشمن کے قبضے میں دے کر اپنی جان بچا لیتا اور اسے قوانین کی رو سے نہ مجرم گردانا جاتا نہ سزا ملتی۔ مگر اس نے کوئی رعایت حاصل کی نہ خود کو کمزور ہونے دیا۔ فیصلے کے لمحے میں اس نے صرف اللہ اور اس کے رسول کے فرامین کو سامنے رکھا۔ صرف وطن کی حرمت کو پیشِ نظر رکھا اور ایک ایسی بے مثال قربانی دی جس نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
میں فخر سے کہہ رہا ہوں کہ پاک ایئر فورس میں ایسے جوانوں اور افسروں کی کمی نہیں جو وطنِ عزیز کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دینے کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ ان کی تربیت ہی اس طرح ہوتی ہے کہ وہ حب الوطنی کے انمول جذبے سے سرشار رہتے ہیں۔ ہمارا تو فلسفہ حیات ہی یہ ہے کہ اگر میدانِ جنگ میں کام آئے تو شہید اور لوٹ آئے تو غازی۔ اس انمول فلسفہ حیات کو عملی طور پر بارہا ہم نے میدانِ کارزار میں ثابت کیا ہے اور راشد منہاس کی شہادت اسی فلسفہ بے بہا کی مثال ہے۔
پاک فضائیہ کے سابق ایئر مارشل اے رحیم خان نے راشد منہاس کی شہادت پر ان جذبات کا اظہار کیا:
اپنے وطن پر مر مٹنے والے راشد منہاس کی روایت قائم و دائم رہے گی۔ راشد منہاس میں وہ تمام صلاحتیں موجود تھیں جو اسے پاک ایئر فورس میں اعلٰی مقام دلانے میں ممد و معاون ثابت ہوتیں اور ایک دن وہ بہت بلند، اہم اور خاص مرتبے پر نظر آتا لیکن یہ کیسی خوش نصیبی کی بات ہے کہ راشد منہاس نے اپنے کیرئیر کی ابتداء ہی میں ایسا شاندار سر انجام دے ڈالا جس کی مثال کم کم ملتی ہے جس کے پیچھے جذبہ حب الوطنی کی تمام تر شدتیں کارفرما ہیں اور جس کے لئے صرف کوشش ہی نہیں وہ نصیب بھی درکار ہوتا ہے جو خاص خاص لوگوں کے حصے میں آتا ہے۔ راشد منہاس کو زندگی میں اپنے کیرئیر سے جو محبت اور اپنے شوق سے جو والہانہ لگن تھی اس کے پیچھے ان کا ایک بے پناہ جذبہ ہمیشہ کام کرتا رہا۔ اور وہ یہ تھا کہ ان کو اپنے اسلاف میں سے بہادر، شجاع اور دلیر لوگوں کے تذکرے سننے اور پڑھنے کا جنون تھا۔ جنگ سے متعلق مواد کسی بھی شکل میں ہو۔ ان کے لئے باعثِ کشش تھا۔ جنگی فلمیں وہ بے حد اہتمام سے دیکھا کرتے تھے۔
راشد منہاس کے پاس اپنی*ذاتی چھوٹی سی لائبریری تھی جس میں شامل زیادہ تر کتابیں عسکری واقعات و شخصیات سے تعلق رکھتی تھیں۔ اس سے یہ بات بخوبی واضح ہو جاتی ہے کہ راشد منہاس کو ابتداء سے فوجی زندگی سے پیار تھا۔ ان کتابوں کے سر ورق عام طور پر جن تصاویر سے مزین ہیں وہ ٹینکوں، طیاروں اور اسلحے کی تصاویر ہیں۔
راشد منہاس کا ذاتی کمرہ جن شخصی تصویروں سے سجا ہوا تھا ان میں افواجِ پاکستان کے جرنیلوں اور بہادروں کی تصاویر کی بہتات ہے۔ یہ تصاویر راشد منہاس نے اخباروں، رسالوں اور کیلنڈروں سے حاصل کی تھیں۔
ان تصویروں میں ایک خاص تصویر بہت کچھ کہتی نظر آتی ہے۔ اس تصویر میں پاکستان کا ایک فضائی مجاہد ہاتھ میں کپ لئے اپنے طیارے کے قریب کھڑا مسکرا رہا ہے۔ راشد منہاس نے اپنے ہاتھ سے اس تصویر کے نیچے ایک فقرہ لکھا ہے:
دشمن اس جوان سے بہت ڈرتا ہے کیونکہ اس نے ستمبر 1965 کی جنگ میں اس کی خوب پٹائی کی تھی۔
اس ایک فقرے میں راشد منہاس کی پوری شخصیت جھلکتی ہے

__________________
Princess Of Azkaban is offline   Reply With Quote
Old 01-05-2012, 10:51 PM   #2
Rania
 
Rania's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Jan 2011
Posts: 12,667
Rania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond repute
Thumbs up Re: راشد منہاس

hmmm

Thanks for sharing
Rania is offline   Reply With Quote
Old 01-06-2012, 11:58 PM   #3
kato kitti
! av αtt!tu∂є in my blOoD
 
kato kitti's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Oct 2011
Location: in ppls heart ♥
Posts: 7,278
kato kitti has a reputation beyond reputekato kitti has a reputation beyond reputekato kitti has a reputation beyond reputekato kitti has a reputation beyond reputekato kitti has a reputation beyond reputekato kitti has a reputation beyond reputekato kitti has a reputation beyond reputekato kitti has a reputation beyond reputekato kitti has a reputation beyond reputekato kitti has a reputation beyond reputekato kitti has a reputation beyond repute
Default Re: راشد منہاس

Thanks for sharing
__________________
Nobody is perfect...
I'm nobody..
So I'm perfect..
kato kitti is offline   Reply With Quote
Old 01-21-2012, 10:33 PM   #4
kaka mana
 
kaka mana's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Nov 2010
Location: Kahy door
Posts: 74
kaka mana will become famous soon enoughkaka mana will become famous soon enough
Default Re: راشد منہاس

Great great sharing apny heroes k zikar hona chahiay aj is cheez ki zaroot hy thanks 4 sharing
kaka mana is offline   Reply With Quote
Old 11-22-2012, 12:18 AM   #5
maliktaimoorabbas
█║▌║▌║ αggяεsιvε ║▌║▌║█
 
maliktaimoorabbas's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Nov 2010
Location: In the Heart of My UP Friends
Posts: 32,692
maliktaimoorabbas has a reputation beyond reputemaliktaimoorabbas has a reputation beyond reputemaliktaimoorabbas has a reputation beyond reputemaliktaimoorabbas has a reputation beyond reputemaliktaimoorabbas has a reputation beyond reputemaliktaimoorabbas has a reputation beyond reputemaliktaimoorabbas has a reputation beyond reputemaliktaimoorabbas has a reputation beyond reputemaliktaimoorabbas has a reputation beyond reputemaliktaimoorabbas has a reputation beyond reputemaliktaimoorabbas has a reputation beyond repute
Default Re: راشد منہاس

Thanks for nice sharing
__________________
maliktaimoorabbas is offline   Reply With Quote
Old 12-23-2012, 09:33 PM   #6
Saqib
BECOOL

Users Flag!
 
Join Date: Aug 2009
Posts: 30,425
Saqib has a reputation beyond reputeSaqib has a reputation beyond reputeSaqib has a reputation beyond reputeSaqib has a reputation beyond reputeSaqib has a reputation beyond reputeSaqib has a reputation beyond reputeSaqib has a reputation beyond reputeSaqib has a reputation beyond reputeSaqib has a reputation beyond reputeSaqib has a reputation beyond reputeSaqib has a reputation beyond repute
Default Re: راشد منہاس

Very nice
Thanks for sharing
__________________
To keep Alive the Threads Please do the Post
Saqib is offline   Reply With Quote
Old 12-24-2012, 12:17 AM   #7
Cute Fairy
` ғarιнa
 
Cute Fairy's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Oct 2012
Location: ~♥~fαитαѕу~♥~
Posts: 32,106
Cute Fairy has a reputation beyond reputeCute Fairy has a reputation beyond reputeCute Fairy has a reputation beyond reputeCute Fairy has a reputation beyond reputeCute Fairy has a reputation beyond reputeCute Fairy has a reputation beyond reputeCute Fairy has a reputation beyond reputeCute Fairy has a reputation beyond reputeCute Fairy has a reputation beyond reputeCute Fairy has a reputation beyond reputeCute Fairy has a reputation beyond repute
Default Re: راشد منہاس

Thanks for sharing
__________________


Cute Fairy is offline   Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
راشد, منہاس


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump


All times are GMT +6. The time now is 04:06 PM.


Powered by vBulletin® Version 3.8.9
Copyright ©2000 - 2020, vBulletin Solutions, Inc.