Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum  

Go Back   Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum > General Forum > News and Current Affairs

Notices

News and Current Affairs All kind of news and Current Affairs will goes here

Reply
 
Thread Tools Display Modes
Old 08-06-2009, 01:49 PM   #1
basteraintazar
Superstar
 
basteraintazar's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Jul 2009
Location: Kharachi.
Posts: 2,859
basteraintazar has a brilliant futurebasteraintazar has a brilliant futurebasteraintazar has a brilliant futurebasteraintazar has a brilliant futurebasteraintazar has a brilliant futurebasteraintazar has a brilliant futurebasteraintazar has a brilliant futurebasteraintazar has a brilliant futurebasteraintazar has a brilliant futurebasteraintazar has a brilliant futurebasteraintazar has a brilliant future
Arrow اوباما کی جائے پیدائش پر تنازعہ


امریکی صدر براک اوبامہ نےچار اگست کو اپنی اڑتالیسوں سالگرہ منائی لیکن امریکہ میں ان کی جائے پیدائش سے متعلق تنازعہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر براک حسین اوباما کے سخت ترین مخالفین یہ ثابت کرنے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں کہ ان کی پیدائش امریکہ کی سرزمین پر نہیں ہوئی تھی۔ امریکہ کے آئین کے مطابق کوئی ایسا شخص جس کی پیدائش امریکی سرزمین پر نہ ہوئی ہو وہ صدر بننے کا اہل نہیں ہے۔

امریکی صدر کے مخالفین کا الزام ہے کہ وہ دراصل افریقی ملک کینیا میں پیدا ہوئے اور انہوں نے جعل سازی کر کے امریکی ریاست ہوائی سے ایسا پیدائشی سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا ہے جس کے مطابق ان کی پیدائش امریکہ میں ہوئی ہے۔

براک اوباما کے مخالفین انٹرنیٹ پر چلائی جانے والی مہم میں یہ بھی الزام لگا رہے ہیں کہ محمد بھی براک اوباما کے نام کا حصہ ہے۔

امریکی صدر کا موقف ہے کہ ان کا والد کا تعلق کینیا سے تھا جو تعلیم کی غرض سے امریکہ آئے جہاں انہوں نے سفید فام عورت سے شادی کی جس سے وہ ریاست ہوائی کے شہر ہونولولو میں پیدا ہوئے اور ان کا مکمل نام براک حسین اوباما ہے۔

ہوائی کے محکمہ صحت نے وضاحت کی ہےکہ براک اوباما چار اگست 1961 کو سات بج کر چوبیس منٹ پر ہوائی کے شہر ہونولولو میں پیدا ہوئے اور اس کے تمام شواہد فائل پر موجود ہیں۔

ہوائی کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر چیومو فکینو نے کہا ہے کہ براک حسین اوباما کی پیدائش ہوائی میں ہی ہوئی اور اس کے تمام شواہد فائل پر موجود ہیں۔

ہوائی کے محکمہ صحت کی وضاحت کے بعد بھی اوباما مخالفیں کی مہم جاری ہے اور ان کا الزام ہے کہ کوئی شخص بھی ریاست ہوائی سے برتھ سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتا ہے اور براک اوباما نے بھی ایسا ہی کیا ہے۔

ہوائی محکمہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر چیومو فکینو نے واشنگٹن انڈیپنڈنٹ نامی اخبار کو بتایا ہے کہ یہ بات ٹھیک ہے کہ دنیا میں کہیں بھی پیدا ہونےوالے شخص ریاست ہوائی سے برتھ سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتا ہے لیکن اس سرٹیفکیٹ میں یہ درج نہیں ہوتا کہ وہ شخص ریاست ہوائی میں پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بالی میں پیدا ہونے والے شخص کو ہوائی ریاست سے جو سرٹیفکیٹ ملے گا کہ اس پر درج ہو گا کہ یہ شخص فلاں تاریخ کو بالی میں پیدا ہوا نہ کہ ریاست ہوائی میں۔

براک اوباما کی پیدائش سے متعلق سرٹیفکیٹ جاری ہونے کے باوجود ان کے خلاف مہم جاری ہے اور الزام لگایا جا رہا ہے کہ یہ سرٹیفکیٹ جعلی ہے۔ انٹرنیٹ بلاگوں، ای میلوں اور انٹرنیٹ فورمز پر الزام لگائے جا رہے کہ ہوائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والا برتھ سرٹیفکیٹ جعلی ہے کیونکہ اس پر سرکاری مہر ثبت نہیں ہے۔

انبرگ پبلک پالیسی سنٹر کے نمائندوں نے اصلی برتھ سرٹیفکیٹ کا معائنہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ ہوائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والا برتھ سرٹیفکیٹ اصلی ہے اور اس پر سرکاری مہر ثبت ہے۔

براک اوباما کی جائے پیدائش سے متعلق بحث کو کئی مرتبہ عدالتوں میں چیلنج کرنے کی کوشش کی گئی۔ سب سے پہلے امریکی فوج کے ایک سپاہی سٹیفن کوک نے جولائی میں ایک مقدمہ دائر کیا جس میں ان کا موقف تھا کہ براک اوباما امریکہ صدارت کے لیے نا اہل ہیں۔ سٹیفن کک کا، جس کی تعیناتی افغانستان میں ہونے والی ہے، موقف تھا کہ براک حسین اوباما صدراتی عہدے کے لیے اہل نہیں ہیں لہذا وہ انہیں افغانستان تعینات کرنے سے متعلق ان کا حکم غیر موثر ہے۔ عدالت نے اس مقدمے کو مسترد کر دیا۔

براک اوباما کی جائے پیدائش سے متعلق الزامات کو سیاسی سطح پر زیادہ پذیرائی نہیں ملی ہیں لیکن کچھ ریپلیکن سیاستدان اس مہم میں شامل ہو چکے ہیں۔

ریپلیکن پارٹی کے صدارتی امیدار بننے کے ایک امیدوار ایلن کیز نے بھی ایک مقدمہ دائر کیا جس میں انہوں نے صدر اوباما کی جائے پیدائش پر سوالات اٹھائے ہیں۔ اسی طرح ریپبلیکن پارٹی کے سینٹر جیمز انہوف نے کہا ہے کہ وہ اس تحریک کی حوصلہ شکنی نہیں کرنا چاہتے۔

__________________
basteraintazar is offline   Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
اوباما, تنازعہ, جائے, پر, پیدائش, کی, obama


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
اپنے کمپیوٹر کے ہرطرح کے وائرس اب بآسانی خ *Sadee* Software Reviews 19 07-21-2010 05:31 PM
گردن پر کجھلی اور خارش رہنے کی وجہ موبائل ف *Sadee* Health and Fitness 10 04-14-2010 04:20 PM
حکمرانوں کیخلاف غیر شائستہ ایس ایم ایس ای  *Sadee* News and Current Affairs 2 08-20-2009 02:34 PM
شجر کاری کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے پاس basteraintazar News and Current Affairs 4 08-17-2009 11:41 AM
سابق اولمپئنز پر تاحیات پابندی basteraintazar Sports 5 07-28-2009 11:49 AM


All times are GMT +6. The time now is 06:53 PM.


Powered by vBulletin® Version 3.8.9
Copyright ©2000 - 2020, vBulletin Solutions, Inc.