Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum  

Go Back   Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum > Ladies planet > Fashion & Apparel > Health and Fitness

Notices

Health and Fitness Everything Related To Health And Fitness Goes In This Section.

Reply
 
Thread Tools Display Modes
Old 10-15-2017, 10:39 PM   #1
journalist
Moderator

Users Flag!
 
Join Date: Nov 2011
Posts: 13,740
journalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond repute
Default Heart blockage

دل کی شریانوں میں رکاوٹ *Blockage کی علامات

بیس سال کی عمر تک پہنچتے *کئی افراد کی شریانوں میں رکاوٹ Block inage کا عمل شروع ہو چکا ہوتا ہے۔ دل سے حاصل کردہ صاف اور آکسیجن سے بھرپور خون کو جسم کے باقی حصوں تک پہنچانے کے لیے صحت مند شریانیں انتہائی ضروری ہیں۔ لیکن جب کولیسٹرول، چکنائی اور خلیات کے فاضل اجزا مختلف عوامل کی بنا پر شریانوں میں اکٹھے ہونا شروع ہو جائیں تو یہ خون کی روانی میں رکاوٹ ڈالتے ہیں جو کہ بعد ازاں دل کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔


اس شریانوں کی رکاوٹ یا "ہارٹ بلاک " کی علامات مندرجہ ذیل ہوتی ہیں۔*
غشی طاری ہو جانا /بے ہوش ہو جانا*
چکر آنا*
تھکنا*
سانس کا پھولنا*
سینہ میں درد*
کمر کے نچلے حصے میں درد کا رہنا*
ٹھنڈے ہاتھ ہونا ، ہاتھوں میں درد رہنا*

یہ علامات دیگر بیماریوں میں بھی ہو سکتی ہیں۔ اگر یہ علامات شدید اور پہلی مرتبہ ہوں تو فوری طور پر اپنے ذاتی معالج یا قریبی ہسپتال سے رابطہ کریں۔ اگر علامات شدید نہ ہوں ، تب بھی ڈاکٹر سے مشورہ کریں اور ضروری ٹیسٹ کروائیں تاکہ معالج کے لئے درست علاج تجویز کرنے میں آسانی ہو۔*
ہارٹ بلاک کی تشخیص کیسے کی جائے؟*
فیملی ڈاکٹر یا ایسا کوئی بھی ڈاکٹر جس کے پاس آپ معائنہ کروانے جائیں، اوپر دی گئی علامات کی بنا پر مریض میں ہارٹ بلاک کی تشخیص کر سکتا ہے۔ اور اگر مریض میں یہ تمام علامات پائی جاتی ہوں، تو مناسب یہ ہے کہ مریض فوری طور پر کسی ماہر Specialistڈاکٹر سے رابطہ کرے اور معائنہ کروائے۔ دل کے امراض کے ماہرین میں عموماً تین قسم کے ماہرین پائے جاتے ہیں۔*

1. کارڈیالوجسٹ: بالغ افراد کی دل کی بیماریوں کی تشخیص اور علاج کے لیے*
2. پیڈیاٹرک کارڈیالوجسٹ: نو مولود، چھوٹے بچوں اور چھوٹی عمر کے بچوں کی دل کی بیماریوں کی تشخیص اور علاج کے لیے*
3. الیکٹروفزیالوجسٹ: ایسے کارڈیالوجسٹ اور پیڈیاٹرک کارڈیالوجسٹ جو کہ دل کے برقی نظام میں ماہر ہوں*
علامات کی معلومات*
علامات کی موجودگی یا عدم موجودگی کی صورت میں معالج مریض سے کچھ سوالات پوچھ سکتے ہیں کو کہ کچھ اس طرح ہوتے ہیں۔*

آیا مریض نے شریانوں میں رکاوٹ کی کوئی بھی علامات محسوس کیں؟*
کیا مریض دیگر علامات بھی محسوس کرتا / کرتی ہے؟
کیا خاندان میں پہلے بھی کسی کو دل کی بیماری ہے؟
کیا مریض کسی قسم کی ہربل، ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اور کسی بھی اور طرح کی ادویات استعمال کر رہا ہے؟
سگریٹ، شراب یا ڈرگز کا استعمال*
جسمانی معائنہ*
جسمانی معائنہ میں دل کی دھڑکن کا معائنہ کیا جاتا ہے۔ دل کی دھڑکن کے ہموار، مسلسل اور درست رفتار پر ہونے کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر نبض کی رفتار کا معائنہ بھی کرتے ہیں۔ ٹانگوں اور پیروں پر سوجن کی موجودگی کو دیکھا جاتا ہے، جو کہ دل کے حجم کی اضافہ کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ علاوہ ازیں دیگر ایسی بیماریوں کے بارے میں جاننے کی کوشش کی جاتی ہے جو دل کی بیماری سے متعلقہ ہیں۔ جسمانی معائنہ کے بعد معالج مریض کے لیے علاج تجویز کرتے ہیں۔
journalist is offline   Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
blockage, heart


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
~:~ All Tips Here,For Health & Care ~:~ Rania Health and Fitness 28 11-09-2014 07:33 PM
Human Heart Facts b khan Kids Knowledge(Kids learning software and websites) 5 04-05-2014 11:50 PM
5 medication-free strategies to help prevent heart disease bint-e-masroor General Knowledge 3 02-08-2014 09:55 PM
HEART ATTACKS & HOT WATER: bint-e-masroor Health and Fitness 0 08-12-2013 10:07 AM
The Most Beautiful Heart Cute Fairy Kids Stories 6 06-11-2013 05:56 PM


All times are GMT +6. The time now is 09:42 PM.


Powered by vBulletin® Version 3.8.9
Copyright ©2000 - 2020, vBulletin Solutions, Inc.