Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum  

Go Back   Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum > Islam > Ramzan Kareem

Notices

Ramzan Kareem Special Section for the Ramazan Kareem.

Reply
 
Thread Tools Display Modes
Old 08-15-2012, 12:32 PM   #1
Al-Shifa
 
Al-Shifa's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Jan 2011
Location: KSA
Posts: 42
Al-Shifa will become famous soon enough
Default *عید الفطر کی تیاری*

*عید الفطر کی تیاری*

چاند رات : انعام پانے والی رات۔۔۔ آقا علیہ الصلاہ والسلام نے فرمایا ہے کہ جس شخص نے عیدین (عید الفطر اور عید الاضحی) کی راتوں کو ثواب کی اُمید رکھتے ہوئے زندہ رکھا (عبادت میں مشغول اور گناہ سے بچا رہا) تو اس کا دل اس (قیامت کے ہولناک اور دہشت ناک ) دن نہ مرے گا، جس دن لوگوں کے دل (خوف وہراس اور دہشت و گھبراہٹ کی وجہ سے) مردہ ہو جائیں گے۔۔۔ تو اس رات کو بجائے آتش بازی کرنے یا بازار پھرنے کے ہمیں اللہ کے حضور حاضر رہ کر رمضان المبارک کی محنتوں کا انعام لینا چاہیئے۔۔۔

صدقہ الفطر : سب سے اہم کام جو نماز عید سے پہلے کر لینا سنت ہے۔ وہ فطرانے کی ادائیگی ہے۔۔۔ صدقہ فطر رمضان میں ہو جانے والی لغویات اور بے ہودہ کاموں کی طہارت کرتا ہے اور مساکین کی خوراک کا ذریعہ ہے اس لئے اس کو نماز عید سے پہلے پہلے ادا کر دینا چاہیئے۔۔۔ اگر کسی عذر کی وجہ اس وقت تک ادا نہ ہو پائے تو زندگی میں جب بھی ادا کریں گے ادا ہی ہو گا ۔ قضا نہیں۔۔۔

تمام مالک نصاب خواتین و حضرات پر صدقہ فطرادا کرنا واجب ہے۔۔۔ نابالغ بچوں کی طرف سے بھی ان کے ولی پر فطرانہ ادا کرنا واجب ہے۔ چاہے وہ بچہ عید کی صبح ہی پیدا ہوا ہو۔۔۔

نماز عید کی تیاری کے سلسلے میں اپنے ناخن تراشیں، مسواک کریں، غسل فرمائیں، نئے کپڑے ہوں تو وہ پہنیں یا دھلے ہوئے اچھے کپڑے زیب تن فرمائیں۔۔۔ خوشبو لگائیں۔۔۔ فجر کی نماز محلے کی مسجد میں با جماعت ادا فرمائیں اور کوشش کریں کہ عید گاہ جلد پہنچ جائیں۔۔۔

عیدالفطر کے دن کچھ کھا کر نماز کے لئے تشریف لے جائیں۔۔۔ اگر کھجوریں دستیاب ہوں تو طاق عدد میں کھجوریں کھا لیں یا پھر اور کوئی میٹھی چیز بھی کھا سکتے ہیں۔۔۔

عید گاہ سواری پر جانے میں بھی کوئی حرج نہیں لیکن اگر چل سکتے ہوں تو پیدل جانا افضل ہے۔۔۔ ایک راستے سے جائیں اور دوسرے راستے سے واپس آئیں۔ اس طرح مختلف راستے آپ کی عبادتوں کے گواہ بنتے جائیں گے۔۔۔

امام بیہقی رحمہ اللہ نے شعب الایمان میں ایک لمبی حدیث نقل کی ہے، جس کے کچھ حصے کا ترجمہ ذیل میں نقل کیا جاتاہے،جس سے چاند رات اور یوم العید میں اللہ تعالی کی طرف سے اس کے بندوں کے ساتھ ہونے والے معاملے کا اندازہ ہو سکتا ہے:

پھر جب عید الفطر کی رات ہوتی ہے تو (آسمانوں میں) اس کا نام لیلة الجائزة (انعام کی رات ) سے لیاجاتا ہے اور جب عید کی صبح ہوتی ہے تو اللہ رب العزت فرشتوں کو تمام شہروں کی طرف بھیجتے ہیں، وہ زمین پر اتر کر تمام گلیوں (راستوں )کے سروں پر کھڑے ہو جاتے ہیں اور ایسی آوازسے، جس کوجن و انس کے سوا ہر مخلوق سنتی ہے، پُکارتے ہیں کہ اے امتِ محمدیہ ! اُس ربِ کریم کی(بارگاہ کی) طرف چلو، جو بہت زیادہ عطا کرنے والا ہے اور بڑے سے بڑے قصور کو معاف فرمانے والا ہے،پھر جب لوگ عید گاہ کی طرف نکلتے ہیں تو حق تعالی شانہ فرشتوں سے دریافت فرماتے ہیں :کیا بدلہ ہے اُس مزدور کا جو اپنا کام پورا کر چکا ہو؟وہ عرض کرتے ہیں کہ اے ہمارے معبود اور مالک ! اس کا بدلہ یہی ہے کہ اس کو اس کی مزدوری پوری پوری ادا کر دی جائے،تو اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں:فإني أشھدکم یا ملائکتي! إنيقد جعلتُ ثوابھم من صیامھم شھر رمَضان وقیامھم رضائي ومغفرتي فرشتو! میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے ان کو رمضان کے روزوں اور تراویح کے بدلہ میں اپنی رضا اور مغفرت عطا کر دی۔۔۔


اور پھر آپ بخشے بخشوائے اپنے گھروں کو لوٹیں گے۔۔۔ ان شاءاللہ عزوجل۔۔۔


.....
__________________
نقش قدم نبی کے ہیں جنت کے راستے
اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے
Al-Shifa is offline   Reply With Quote
Old 08-16-2012, 12:18 PM   #2
Rania
 
Rania's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Jan 2011
Posts: 12,669
Rania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond repute
Default Re: *عید الفطر کی تیاری*

Good
Thanks for sharing
Rania is offline   Reply With Quote
Old 10-21-2012, 04:44 AM   #3
Blue_King
 
Blue_King's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Aug 2009
Location: Mianwali, Punjab
Posts: 15,886
Blue_King has a reputation beyond reputeBlue_King has a reputation beyond reputeBlue_King has a reputation beyond reputeBlue_King has a reputation beyond reputeBlue_King has a reputation beyond reputeBlue_King has a reputation beyond reputeBlue_King has a reputation beyond reputeBlue_King has a reputation beyond reputeBlue_King has a reputation beyond reputeBlue_King has a reputation beyond reputeBlue_King has a reputation beyond repute
Default Re: *عید الفطر کی تیاری*

nice sharing..
Blue_King is offline   Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
الفطر, تیاری, عید, کی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
ماں جی Muhammad Aizaz Urdu Adab 7 06-13-2013 09:01 PM
پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان Princess Of Azkaban Pakistan Planet 5 05-11-2013 10:34 PM
راشد منہاس Princess Of Azkaban Pakistan Planet 6 12-24-2012 12:17 AM
}}}}}}}} بچے کی نگہداشت کے زریں اصول {{{{{{{ Rania Baat Cheet 3 10-03-2012 07:16 PM
~*~* نگوڑ ماری~*~* Rania Short Urdu Stories/Afsaany 1 06-11-2012 09:04 PM


All times are GMT +6. The time now is 03:36 AM.


Powered by vBulletin® Version 3.8.9
Copyright ©2000 - 2020, vBulletin Solutions, Inc.