Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum  

Go Back   Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum > Ladies planet > Home And Decor

Notices

Home And Decor Stuff about home decor will go in this section.

Reply
 
Thread Tools Display Modes
Old 04-21-2020, 09:06 PM   #1
journalist
Moderator

Users Flag!
 
Join Date: Nov 2011
Posts: 13,740
journalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond repute
Default کچن گارڈننگ.

کچن گارڈننگ
ان دنوں ہم سب موسمِ سرماکالطف اٹھا رہے ہیں ۔ اس موسم میں سبزیوں کی کاشت بہت اچھی ہوتی ہے ۔یہ کام آپ با آسانی گھرمیں بھی کر سکتی ہیں۔چوں کہ کچن گارڈننگ کا شوق بہت سی خواتین کوہوتا ہے لہذا ہم نے سوچاکہ اس ہفتے کیوں نہ آپ کی اس شوق میں مدد کردی جائے۔ویسے یہ آج کل کی ضرورت بھی ہے ۔گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کا مشغلہ نہ صرف انسانی صحت کے لیے اچھا ہے بلکہ یہ جسم اور دماغ کو توانا رکھنے میں بھی اہم کردار بھی ادا کرتا ہے۔ گھر کے باغیچے میں کاشت کی گئی سبزیاں کیمیائی اجزااورجراثیم سے پاک ہوتی ہیں ۔

گھر میں سبزیاں اگانے سے مہنگائی سے پریشان اور کم آمدن والے افراد کو نہ صرف بہتر اور تازہ سبزیاں حاصل ہوجاتی ہیںبلکہ گھر کا بجٹ بنانے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔گھر یلو پیمانے پر سبز یوں کی کاشت سے ہم نہ صرف سبزیوں کے معاملے میں خود کفیل ہوسکتے ہیںبلکہ بازار میں فرو خت ہونے والی غیر معیا ری اور زہریلے اسپرے والی سبز یوں کے استعمال سے بچ کر صحت کے بے شمار مسائل سے چھٹکا رہ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ کوئی بہت مشکل کام نہیں لہذا اس کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔گھر کی کیا ریوں، گملوں،پرا نے بر تنوں اورٹائرو ں میں بھی سبز یاں کاشت کی جا سکتی ہیں۔اگر گھرمیں سبزیوں کی کاشت کے لیے جگہ د ست یاب نہ ہو توگملوں، کھلے ڈبوں اورپلاسٹک یا لکڑی کی ٹرے میں بھی سبزیاں اگائی جاسکتی ہیں۔ گھریلو پیمانے پر چھوٹے پلاٹس پر ایسی سبزیاں کاشت کی جائیں جوکافی دیر تک پیداوار دینے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔ پالک، دھنیا، میتھی، گوبھی، ٹماٹر، شلجم، گاجر، مولی جیسی سبزیاں تین سے پانچ مرلے کے پلاٹ پربا آسانی کاشت کی جاسکتی ہیں۔ ان سبزیوں کے لیے اگر نہری پانی دست یاب نہ ہو تو پینے کا گھریلو پانی بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔موسم سرما میں مٹر ، پیاز ،لہسن، پالک، میتھی،پھول گوبھی ،آلو ،مولی ، ٹماٹر، دھنیا، پودینہ وغیرہ با آسانی اگایا جاسکتا ہے۔ اگر آپ کے گھر میں جگہ نہیں ہو تو گملوں میں میتھی ،سلاد، دھنیا ، پودینہ،ہری مرچ، پالک اورلہسن ضرور اُگا سکتی ہیں۔

گملوں میں کاشت کی گئی سبزیوں کو دن میں دو بار تک پانی لگایا جا سکتا ہے۔ بالخصوص جب یہ گملے براہ راست دھوپ میں رکھے گئے ہوں۔اس کے علاوہ سبزیاں ایسی جگہ کاشت کریں جہاں ہوا کا گزر بآسانی ہو کیونکہ پودوں کو سرد اور گرم حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہوا کا گزر اہم کردار ادا کرتا ہے، بالخصوص گرمیوں میں پودوں کا درجہ حرارت کم ہو جاتا ہے۔اس قسم کی کاشت کی گئیں سبزیاں تازہ، صحتمند ہوتی ہیں جن کے استعمال سے انسانی صحت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
journalist is offline   Reply With Quote
Old 08-05-2020, 09:29 PM   #2
IQBAL HASSAN
 
IQBAL HASSAN's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Dec 2012
Location: G-9/2,Islamabad .....
Posts: 879
IQBAL HASSAN will become famous soon enoughIQBAL HASSAN will become famous soon enough
New Re: کچن گارڈننگ.


واہ ۔کیا بات ہے
بہت اچھا لگا اپ کا تھریڈ پڑھ کر
اپ کابے حد شکریہ
__________________





یہ یقین ہمیں خود کو بہرحال دلانا ہوگ
ہم مسافر ہیں ہمیں یہاں سے جانا ہوگا
IQBAL HASSAN is offline   Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
کچن, گارڈننگ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
*** вαιвσ ααρι кα ιηтєяνιєω *** bint-e-masroor Interview Section 137 07-03-2014 04:13 AM


All times are GMT +6. The time now is 11:30 AM.


Powered by vBulletin® Version 3.8.9
Copyright ©2000 - 2020, vBulletin Solutions, Inc.