Old 10-25-2017, 09:56 PM   #1
journalist
Moderator

Users Flag!
 
Join Date: Nov 2011
Posts: 13,376
Points: 259,270, Level: 72
Points: 259,270, Level: 72 Points: 259,270, Level: 72 Points: 259,270, Level: 72
Activity: 99%
Activity: 99% Activity: 99% Activity: 99%
Thanks: 0
Thanked 10,321 Times in 6,774 Posts
journalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond repute

Awards Showcase

Default Khalid pulao

خیالی پلاؤ صحت کے لیے مفید،دماغ کے مختلف حصوں پر نئی تحقیق

ایک تازہ ترین تحقیق سے معلوم ہوا ہےکہ دماغ کا وہ حصہ جو ہمیں جاگتے میں خواب دکھاتا ہے، وہی حصہ بغیر سوچے سمجھے خودکار طریقے سے کام کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
دماغ کے چند مخصوص حصے جنہیں ڈیفالٹ موڈ نیٹ ورک (ڈی ایم این) کہا جاتا ہے، اس وقت فعال ہو جاتے ہیں جب ہم جاگتے میں خواب دیکھتے ہیں یا حال کی بجائے ماضی یا مستقبل کے بارے میں سوچتے ہیں۔
برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے معلوم کیا کہ یہی حصہ ہمیں بغیر سوچے سمجھے کیے جانے والے کام کرنے میں بھی مدد دیتا ہے، مثال کے طور پر کسی جانی پہچانی سڑک پر گاڑی چلانا۔
توقع ہے کہ اس تحقیق سے دماغی امراض کا شکار افراد کا علاج تلاش کیا جا سکے گا۔
اس سے پہلے کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا تھا کہ ڈی ایم این آرام کی حالت میں زیادہ فعال ہوتا ہے، اور الزائمرز، اسکٹسوفرینیا، اور اے ڈی ایچ ڈی جیسی دماغی بیماریوں میں اس کے اندر خرابی پیدا ہو جاتی ہے۔ تاہم سائنس دانوں کو اس کی وجوہات کی ٹھیک پتا نہیں چل سکا۔
سائنس دانوں نے حالیہ تحقیق میں 28 رضاکاروں سے کہا کہ وہ تاش کے ایک پتے (مثال کے طور پر پان کی دُکی) کو اسکرین پر دکھائے گئے چار پتوں سے ملائیں۔
اب یہ فیصلہ کرنا ان کا کام تھا کہ آیا انہیں کارڈز کو ان کے رنگ، نمبر یا شکل کی بنیاد پر ملانا ہے۔ یہ انہیں خود تجربہ کر کے معلوم کرنا تھا۔ اس کے دوران ان کے دماغ کا اسکینر کے ذریعے جائزہ لیا جاتا رہا۔ جب رضاکار اس کھیل کے اصول سیکھ رہے تھے تو ان کے دماغ کا توجہ دینے والا حصہ زیادہ سرگرم تھا۔ یہ حصہ ایسی معلومات کی جانچ پڑتال کرتا ہے جو زیادہ توجہ کی متقاضی ہوتی ہیں۔ جب رضاکار اصول جان گئے تو ڈی ایم این زیادہ سرگرم ہو گیا۔


تحقیق کے مرکزی مصنف ڈینز واٹنسیور کہتے ہیں کہ ڈی ایم این ہمیں اس بات کا پہلے سے اندازہ لگانے میں مدد دیتا ہے کہ آگے کیا ہو گا، جس سے ہمیں مسلسل سوچتے رہنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ یہ کسی خودکار نظام یا آٹو پائلٹ کی طرح ہے، جو اپنے ارد گرد کے ماحول کے بارے میں اچھی طرح جانتا ہے، تاکہ ہم تیزی سے فیصلے کر سکیں۔
مثال کے طور پر جب آپ صبح کسی جانی پہچانی سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے دفتر کی طرف روانہ ہوتے ہیں تو ڈی ایم این فعال ہو جاتا ہے، تاکہ ہمیں ڈرائیونگ کے دوران ہر فیصلہ کرتے ہوئے بہت سا وقت اور توانائی صرف نہ کرنی پڑے۔
ڈاکٹر واٹنسیور کہتے ہیں کہ جب ہم کسی انجانے ماحول میں داخل ہوتے ہیں تو ہمارا دماغ مینوئل موڈ میں آ جاتا ہے، اور خودکار نظام یعنی ڈی ایم این بند ہو جاتا ہے۔
اگر دماغ لگاتار کسی چیز پر توجہ دیتا رہے تو وہ جلد ہی تھکاوٹ کا شکار ہو کر کام کرنے کے قابل نہیں رہے گا۔ جاگتے میں خواب دیکھنا یا خیالی پلاؤ پکانے سے دماغ کو کچھ دیر آرام کا موقع مل جاتا ہے تاکہ اگلی بار جب ضرورت پڑے تو دماغ فوراً حرکت میں آ سکے۔
یہ ایسے ہی ہے جب آپ کسی لمبی دوڑ میں حصہ لیتے ہیں تو راستے میں چند منٹ کے لیے بیٹھ کر آرام کرنے سے توانائیاں بحال ہو جاتی ہیں۔
سائنس دانوں کو توقع ہے کہ ان کی تحقیق سے ایسے دماغی امراض کا علاج کرنے میں مدد ملے گی جن میں ذہن لگاتار سوچتا چلا جاتا ہے۔ ایسے امراض میں او سی ڈی (بار بار ایک ہی کام دہرائے چلے جانا) اور ڈپریشن شامل ہیں، جن میں مریض مسلسل ایک ہی قسم کی منفی سوچیں سوچتا رہتا ہے۔
Attached Images
 
journalist is offline   Reply With Quote
The Following User Says Thank You to journalist For This Useful Post:
Saqib (10-28-2017)
Old 10-28-2017, 08:53 PM   #2
Saqib
BECOOL

Users Flag!
 
Join Date: Aug 2009
Posts: 30,425
Points: 253,042, Level: 71
Points: 253,042, Level: 71 Points: 253,042, Level: 71 Points: 253,042, Level: 71
Activity: 20%
Activity: 20% Activity: 20% Activity: 20%
Thanks: 16,729
Thanked 16,927 Times in 10,919 Posts
Saqib has a reputation beyond reputeSaqib has a reputation beyond reputeSaqib has a reputation beyond reputeSaqib has a reputation beyond reputeSaqib has a reputation beyond reputeSaqib has a reputation beyond reputeSaqib has a reputation beyond reputeSaqib has a reputation beyond reputeSaqib has a reputation beyond reputeSaqib has a reputation beyond reputeSaqib has a reputation beyond repute

Awards Showcase

Default Re: Khalid pulao

interesting hehe
__________________
To keep Alive the Threads Please do the Post
Saqib is offline   Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
khalid, pulao


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 

(View-All Members who have read this thread : 2
journalist, Saqib
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Danda Pulao Black Pearl English Recipe 2 07-10-2013 07:39 PM
Prawn Pulao Cute Fairy English Recipe 4 06-22-2013 01:20 AM
Khalid Anum n Tehmina Khalid Wid Family Black Pearl Entertainment News and Gossips 3 01-12-2013 10:58 AM
Renowned writer, actor Rauf Khalid dies in road accident Princess Of Azkaban Entertainment News and Gossips 1 12-31-2011 06:00 AM
Pakistani singer Khalid Waheed-info SummerGirl Entertainment News and Gossips 2 12-22-2011 10:22 PM


1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 121 122 123 124 125 126 127 128 129 130 131 132 133 134 135 136 137 138 139 140 141 142 143 144 145 146 147 148 149 150 151 152 153 154 155 156 157 158 159 160 161 162 163 164 165 166 167 168 169 170 171 172 173 174 175 176 177 178 179 180 181 182 183 184 185 186 187 188 189 190 191 192 193 194 195 196 197 198 199 200 201 202 203