Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum  

Go Back   Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum > Urdu Planet > Urdu Adab

Notices

Reply
 
Thread Tools Display Modes
Old 11-17-2013, 04:59 AM   #1
Saboo
 
Saboo's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Oct 2013
Location: Canada.
Posts: 742
Saboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of light
New Jindrri....Part 1 ****جندڑی

Introduction.

http://www.urduplanet.com/showthread.php?t=125987




جندڑی .....وہ ایک رات


یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں بیمار ہوکر گھر آیا. ابھی مجھے چند ہی روز ہوے تھے اور میں اتنا کمزور ہو چکا تھا کہ سارا دن بستر پر پڑا رہتا تھا. اگر اٹھنے کی کوشش بھی کرتا تو ایسے لگتا ابھی گر پڑونگا. نہ کچھ کھا سکتا تھا اور نہ پی سکتا تھا. میری ماں نے ہمارے گاؤں کے اکلوتے ڈاکٹر صاحب کو بلا بھیجا. انہیں ایک مکمل چیک اپ اور بہت سارے ٹیسٹوں کے بعد بھی کچھ پتہ نہ چلا کہ مجھے کیا تکلیف ہے، لیکن انہوں نے میری ماں کے کان میں اتنا کہا کہ مجھے اور تو کوئی تکلیف نہیں ہے، لگتا ہے کوئی شدید ذہنی صدمہ پہنچا ہے..اگر آپکو معلوم ہوجاے کہ وہ کیا تھا تو خبردار کوئی بھی اس کے سامنے ذکر تک نہ کرے! ملکانی صاحبہ! یہ جیسے جیسے بھولتا جائے گا، ٹھیک ہوتا جاےگا! میں کچھ دواییں لکھ دیتا ہوں، بس وٹامن ہیں لیکن انکے کھانے پینے کا خاص خیال رکھیں. یہ پہلے ہی کافی کمزور ہو چکا ہے....اور آرام ! جتنا ریسٹ کریں اتنا ہی اچھا ہے. میری ماں نے ڈاکٹر صاحب کا شکریہ ادا کیا، اور پھر میری طرف دکھ کر مسکرا دیں...ایک تو مجھے کچھ بھی نہیں ہوا تھا، دوسرا مجھے لگتا ہے انہیں پتہ تھا وہ کیا ذہنی جھٹکا ہے جو مجھے لگا، اور لگانے والی کون تھی. یہی وہ وقت تھا جب میری ماں نے جندو کو میری دیکھ بھال کے لیے ملازم رکھا ...اور یہی وہ وقت تھا جب جندو ایک نوکرانی بن کے میری زندگی میں ائی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتےمیرے دل و دماغ، بلکہ میرے جسم اور میری روح تک میں سما گئی ....اور ایسے جیسے کہ میرے وجود کا ایک نہایت اہم جزو ہو

ڈاکٹر صاحب بلکل ٹھیک تھے!...مجھے کچھ بھی نہیں ہوا تھا، سواے اس جھٹکے کے جو مجھے لگا، جب تاجی مجھے اچانک چھوڑ کر چلی گیی ! وہ دو سال سے میری دوست تھی اور میں اس سے حد سے زیادہ پیار کرتا تھا ...اس کے لیے ہی جینا چاہتا تھا اور اس کےلیے ہی مرنا ! اور سب کو اس کے بارے میں علم بھی تھا! کوئی دن ایسا نہیں تھا جب کسی نے میرا نام لیا ہو اور ایک ہلکی سے مسکراہٹ کے ساتھ تاجی کا نام نہ آیا ہو! اور ہم ہر وقت اور ہر جگہ ساتھ ساتھ ہی تو ہوتے تھے!...اور اپنے مستقبل کے بارے میں کافی سارے پلان بھی بنا چکے تھے، یہاں تک کہ اپنے بچوں کے نام بھی رکھ چکے تھے!..وہ میرے ساتھ خوش بھی بہت تھی! اگر اسے کوئی فکر تھی، تو بس یہی کہ کہیں میرے باپ، جو اپنے علاقے کے جاگیردار تھے، تاجی کو اپنی بہو بنانے سے انکار ہی نہ کر دیں. تاجی نہ تو کسی بڑے زمیندار کی بیٹی تھی، اور نہ ہی کسی ڈاکٹر انجنیئر کی. میں اسے کی بار یقین دہانی کرا چکا تھا کہ میرا باپ اپنے بیٹے کی خوشیوں کے لیے ساری فیملی رسم و رواج قربان کر دے گا! .. لیکن شائد تاجی کی تسلی نہیں ہو پا رہی تھی. " فرض کرو تمہارا جاگیردار باپ ایک پھوٹی کوڑی بھی قربان نہیں کرتا اور ہمیں حویلی اور ساری جائداد سے نکال باہر کرتا ہے؟ تو پھر کیا ہوگا؟" ایک دن تاجی نے مجھ سے پوچھا. " اور ہم باہر سڑک پر پڑے ہونگے! سردی میں ٹھٹھرتے ہوے اور خالی جیبیں!" میں نے کہا، " اول تو ایسا ہوگا نہیں! اور اگر ایسا ہوا بھی تو تم جانتی ہو کس سے بات کر رہی ہو؟ ملک کامران خان سے؟ میں کہیں اور جاکر اتنی بڑی امپائر کھڑی کرونگا جو دنیا دیکھے گی!...اپنے باپ سے کہیں بڑی اور عظیم الشان! میں یہ سب کچھ،! یہ حویلی اور یہ جائداد! تیرے پیار کی خاطر ٹھوکر مار سکتا ہوں! تم کیا سمجھتی ہو، کہ میرے سچے پیار کی، جو میرے دل میں تیرے لیے ہے، کوئی قیمت ہو سکی ہے؟ یقیناً میرا پیار ان حویلیوں اورجائدادوں سے کہیں بڑا ہے!" تاجی نے کچھ بھی نہ کہا، بس میری آنکھوں میں دیکھتی رہی....اور مسکراتی رہی!....مجھے آج اندازہ ہو رہا ہے، اسکی مسکراہٹ تو ایک بناوٹ تھی...ایک طنز تھا

اور پھر ایک دن سب کچھ ختم ہو گیا! میرا سچا پیار، میری امنگیں، میری امیدیں، میرے وہ خیلاتی محل!..سب کچھ پاش پاش ہو گیا!..اس دن تاجی کالج نہیں آی اورساری کلاسز مس کر دیں!...یوں تو وہ پہلے بھی کبھی کبھی کوئی کلاس مس کر جاتی لیکن ہمیشہ مجھے بتاتی! اور مجھے کبھی شک بھی نہیں ہوا تھا......میں کیفیٹیریا میں تھا جب اسکا فون آیا. تاجی نے کہا، " کامی میں تمھیں چھوڑ کر جا رہی ہوں! اور تم سے دوبارہ ملنا بھی نہیں چاہتی!...... بائی !! فون میرے ہاتھ سے گر گیا!...اور میری آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا. مجھے یوں لگا جیسے بجری سے بھرے ٹرک نے مجھے کچل دیا ہو!...اور میرا سارا وجود ٹکڑے ٹکڑے ہو کر بکھر گیا ہو!...میرا پورا جسم کانپنے لگا اور میرا دل بلکل ڈوب گیا....اور میں دھڑام سے زمین پر گر جگیا....سب لوگ مجھے اٹھانے کے لیے دوڑے اور مجھے ہسپتال لے جانے لگے، لیکن میں نے کہا مجھے میرے اپارٹمنٹ میں چھوڑ دو، کیونکہ جو شاک مجھے لگا تھا اسکا کوئی علاج ہسپتال میں نہیں!....مجھے پتا ہے

آدھی رات کو کہیں جاکر مجھے ہوش آیا. یہ آخر میرے ساتھ ہوا کیا.....اور کیوں؟...آخر کیوں تاجی؟ تم نے تو مجھے پوچھنے کی مہلت تک نہ دی،،،کہ آخر کیوں جا رہی ہو مجھے یوں اکیلا چھوڑ کر؟...وہ ساری قسمیں، وہ سارے وعدے ؟ کیا سب کچھ جھوٹ تھا؟ ...مجھے میرا جواب دوسرے دن ہی مل گیا! تاجی ایک نۓ لڑکے کے ساتھ بھاگ گئی تھی جو ابھی دو ہفتے پہلے ہی کالج آیا تھا.... آہستہ آہستہ مجھے یاد آیا، یہی وہ ٹائم تھا جب تاجی نے کلاسز مس کرنی شروع کیں. میرے ایک دوست نے مجھے بتایا، اسے بہت پہلے سے ہی معلوم تھا وہ ایک دوسرے سے چھپ چھپ کر ملتے ہیں، مجھے اس لیے نہیں بتایا کہ میرا دل ٹوٹ جاےگا! ابھی چند ہی روز پہلے اس نے انہیں کسی مووی ہاؤس میں دیکھا تھا، اور چونکہ وہ ان کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا اور انکی ساری حرکتیں دیکھ رہا تھا...."کامی! میں تو سارا ٹائم انہیں ہی دیکھتا رہا ! مووی کون کافر دیکھے گا جب اس سے اچھی مووی تو مجھ سے اگلی سیٹ پر چل رہی تھی.

یہ دوسرا شاک تھا جو مجھے لگا! اچھا تو تاجی یہ سب کچھ چاہتی تھی؟ لیکن وہ سچے پیارکا کیا ہوا جسکی ہم ہر روز باتیں کرتے تھے؟ اور قسمیں کھاتے تھے؟...کہاں ہیں وہ سب سچے عاشق، جو عشق حقیقی کا ڈھنڈھورا ہر روز پیٹتے نہیں تھکتے؟...جہاں عشق تو کسی کی روح سے ہوتا ہے ، کسی کے جسم اور اس سے ملحقہ ساری غلاظتوں سے ایک سچے عاشق کا کیا کام؟ مجھے تو یہ سب ایک جھوٹ لگا، ایک فراڈ، ایک دھوکہ .....جو یہ بازیگر کھلے عام دیتے ہیں. عشق حقیقی تو صرف اس ذات سے ہو سکتا ہے جو سب عیبوں سے پاک ہے، اور اسے صوفیوں اور انکے رب پر چھوڑ دینا چاہئیے. ایک انسان دوسرے انسان سے عشق حقیقی کیسے کر سکتا ہے؟ جس کے خمیر میں ہی خرابی کی کئی صورتیں مضمر ہیں! مجھے یاد ہے جب بھی ہم خلوت میں کہیں ملے، مجھے ہمیشہ یہی دھڑکا لگا رہتا تھا تھا کہ کہیں ہم وہ ممنوع حدیں پار نہ کر جاییں حالانکہ کئی بار مجھے احساس ہوا، تاجی کو کچھ زیادہ پرواہ نہیں تھی، یہ میں ہی تھا جس نے اپنی ساری نفسیاتی خواہشات کے باوجود کبھی بھی وہ حد پار نہ ہونے دی. حالانکہ ایسے نازک لمحات میں تو کئی "زاہد" اپنی عمر بھر کی نیکیاں داؤ پر لگا دیں! میرے نزدیک سچا پیار ان سب انسانی خواہشات سے بہت اوپر کوئی چیز تھی... کئی سچے پیار کے طلبگار یہ خیال کرتے ہیں کہ عشق حقیقی کا راستہ بھی عشق مجازی سے ہوکر ہی گزرتا ہے! شائد ٹھیک ہی کہتے ہونگے؟ اور شائد تاجی بھی ٹھیک ہوگی ! اب کوئی بھی صورت ہو، تاجی نے تو اپنا پیار پا لیا اور میں تھا، کہ ابھی ڈھونڈ رہا تھا! میری آنکھیں آنسؤں سے بھر گییں! اور میں سوچنے لگا، کیا کبھی مجھے میرا سچا پیار ملے گا بھی کہ نہیں؟....دور ...کہیں بہت دور ...میرے دل کے اندر سے آواز آی......کیوں نہیں؟....ضرور ملے گا! بس امید کا ایک دیا کبھی بجھنے نہ دینا

میرے کسی دوست نے میرے گھر والوں کو خبر کی، میری مان نے اسی وقت گاڑی بھیجی اور مجھے گھر لے آے . میں اب اپنے بستر پر پڑا تھا، ایک گہرے صدمے سے دوچار، شکستہ دل!....نہ کچھ کھا سکتا تھا اور نہ پی سکتا تھا! اور نہ ہی اپنی آنکھیں کھلی رکھ سکتا تھا، لیکن جب بھی میری آنکھ لگتی ....میری نگاہوں میں وہ سارے لمحات ایک ایک کرکے پھر جاتے جو تاجی نے میرے ساتھ گزرے تھے! وہ راتیں وہ موسم ، وہ ہسنا ہسانا! کبھی کیفیٹیریا کے ایک کونے میں بیٹھ کر راز و نیاز، تو کبھی بارش میں ایک ساتھ بھیگنا! اور پھر تاجی کا میرا کوٹ لینے سے انکار کرنا....اور ہمارا بھاگ کر کچن میں ایک ہی کمبل میں بیٹھ کر چاہے کی چسکیاں لینا. ...اور وہ تاجی کی بھیگی بھیگی، وہ بھینی بھینی خوشبو مجھے ابھی بھی یاد ہے! کبھی اتنی باتیں کرنا کہ شائد یہ ہماری آخری ملاقات ہو اورپھر ہم کبھی نہیں ملیں گے....ابھی سب کچھ کہدو! تو کبھی یونہی چپ چاپ....ایک دوسرے میں گم صم ! کچن کی ٹین کی چھت پر بارش کی ننھی ننھی بوندوں کی جل-ترنگ سنتے رہنا! ...زبان سے ایک لفظ بھی نہ کہنا، لیکن آنکھوں آنکھوں میں ہزاروں باتیں کیہ جانا! ایسی باتیں جو کبھی آپکی زبان بھی کہنے میں شرماتی ہے لیکن آنکھیں وہی باتیں کتنی خوبصورتی سے که جاتی ہیں

لیکن پھر اچانک میری آنکھوں کے سامنے ایک اندھیرا سا چھا جاتا ....مجھے تاجی کہیں دور کسی غیر کی آغوش میں بیٹھی نظر آتی ....میرا دل ڈوب جاتا، اور میں گھبرا کر آنکھیں کھول دیتا!.... اس بار جب میں نے آنکھیں کھولیں تو میں نے اپنی ماں تو کمرے میں آتے ہوے دیکھا. اس کے ساتھ ایک نوعمر لڑکی بھی تھی ..جو مجھے کچھ شرمآیی سی، کچھ لجآیی سی لگی.. لیکن میں نے اسکی آنکھوں میں ایک عجیب سی چمک دیکھی ..ایسی چمک جو کسی نادار اور نایاب چیز کو دیکھ کر آنکھوں میں آ جاتی ہے......میری ماں میرے بستر کے قریب آئ اور مجھے کہا، " بیٹو! یہ جندو ہے! اور آج سے یہ تیرا خیال رکھے گی! " میں نے دوبارہ اس لڑکی کی طرف دیکھا


Continued!...............
__________________

جندڑی
Saboo is offline   Reply With Quote
Old 11-18-2013, 03:23 AM   #2
baibo
Moderator
 
baibo's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Mar 2010
Posts: 12,193
baibo has a reputation beyond reputebaibo has a reputation beyond reputebaibo has a reputation beyond reputebaibo has a reputation beyond reputebaibo has a reputation beyond reputebaibo has a reputation beyond reputebaibo has a reputation beyond reputebaibo has a reputation beyond reputebaibo has a reputation beyond reputebaibo has a reputation beyond reputebaibo has a reputation beyond repute
Default Re: Jindrri....Part 1 ****جندڑی

Thx for sharing saboo
Yahan tak meri parhi hui hai..
Jindo ki entry mujhe achi lagi..
Or woh taji ke saath scene hain barish main bhegna chai peena woh ghanton batain kerna mujhe bohat ache lage...
__________________
baibo is offline   Reply With Quote
Old 11-18-2013, 03:27 AM   #3
baibo
Moderator
 
baibo's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Mar 2010
Posts: 12,193
baibo has a reputation beyond reputebaibo has a reputation beyond reputebaibo has a reputation beyond reputebaibo has a reputation beyond reputebaibo has a reputation beyond reputebaibo has a reputation beyond reputebaibo has a reputation beyond reputebaibo has a reputation beyond reputebaibo has a reputation beyond reputebaibo has a reputation beyond reputebaibo has a reputation beyond repute
Default Re: Jindrri....Part 1 ****جندڑی

Isi terha likhte rahiye...
Ab agle parts ka intizar rahe ga..
__________________
baibo is offline   Reply With Quote
Old 11-18-2013, 04:14 AM   #4
Princess Of Azkaban
! M Sorry ! M Not Perfect
 
Princess Of Azkaban's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Aug 2009
Location: City Of Bandle
Posts: 22,334
Princess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond repute
Default Re: Jindrri....Part 1 ****جندڑی

واہ یہ ایپیسوڈ بھی بہت اچھی رہی
مزید کاانتظار ہے
__________________
Princess Of Azkaban is offline   Reply With Quote
Old 11-18-2013, 04:32 AM   #5
Saboo
 
Saboo's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Oct 2013
Location: Canada.
Posts: 742
Saboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of light
Default Re: Jindrri....Part 1 ****جندڑی

Quote:
Originally Posted by baibo View Post
Thx for sharing saboo
Yahan tak meri parhi hui hai..
Jindo ki entry mujhe achi lagi..
Or woh taji ke saath scene hain barish main bhegna chai peena woh ghanton batain kerna mujhe bohat ache lage...
Shukria bahut bahut.
haan ji mujhay bhi barish mein yun bheegna aur phir ghanton bheegi bheegi, bheeni se khushboo mein gum ho jana..bahut achha lgta hay.
__________________

جندڑی
Saboo is offline   Reply With Quote
Old 11-18-2013, 04:34 AM   #6
Saboo
 
Saboo's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Oct 2013
Location: Canada.
Posts: 742
Saboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of light
Default Re: Jindrri....Part 1 ****جندڑی

Quote:
Originally Posted by Princess Of Azkaban View Post
واہ یہ ایپیسوڈ بھی بہت اچھی رہی
مزید کاانتظار ہے
Pasandeedgi ka bahut shukria..
Ji zaroor next episode baqaedgi se aatay rahin gay!...I promise.
__________________

جندڑی
Saboo is offline   Reply With Quote
Old 11-18-2013, 04:35 AM   #7
Saboo
 
Saboo's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Oct 2013
Location: Canada.
Posts: 742
Saboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of light
Default Re: Jindrri....Part 1 ****جندڑی

Quote:
Originally Posted by baibo View Post
Isi terha likhte rahiye...
Ab agle parts ka intizar rahe ga..
Ji haan kion nahin ji!.....
__________________

جندڑی
Saboo is offline   Reply With Quote
Old 11-18-2013, 11:31 AM   #8
Black Pearl
Ŧђз ₤σяđ Ŏf άяк σμℓş
 
Black Pearl's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Aug 2010
Location: *~ άяк σμℓş ~*
Posts: 35,045
Black Pearl has a reputation beyond reputeBlack Pearl has a reputation beyond reputeBlack Pearl has a reputation beyond reputeBlack Pearl has a reputation beyond reputeBlack Pearl has a reputation beyond reputeBlack Pearl has a reputation beyond reputeBlack Pearl has a reputation beyond reputeBlack Pearl has a reputation beyond reputeBlack Pearl has a reputation beyond reputeBlack Pearl has a reputation beyond reputeBlack Pearl has a reputation beyond repute
Default Re: Jindrri....Part 1 ****جندڑی

Bohat khoob

Bohat achi sharing ha

Mazeed ka intzar ha

Khush rahen

__________________



Black Pearl is offline   Reply With Quote
Old 11-18-2013, 06:39 PM   #9
Night Jasmine
săиiă
 
Night Jasmine's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Dec 2009
Location: ♥ *♥ Urdu planet's orchard♥* ♥
Posts: 22,840
Night Jasmine has a reputation beyond reputeNight Jasmine has a reputation beyond reputeNight Jasmine has a reputation beyond reputeNight Jasmine has a reputation beyond reputeNight Jasmine has a reputation beyond reputeNight Jasmine has a reputation beyond reputeNight Jasmine has a reputation beyond reputeNight Jasmine has a reputation beyond reputeNight Jasmine has a reputation beyond reputeNight Jasmine has a reputation beyond reputeNight Jasmine has a reputation beyond repute
Default Re: Jindrri....Part 1 ****جندڑی

Thanx for nice sharing
__________________

Night Jasmine is offline   Reply With Quote
Old 11-19-2013, 12:07 AM   #10
Saboo
 
Saboo's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Oct 2013
Location: Canada.
Posts: 742
Saboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of light
Default Re: Jindrri....Part 1 ****جندڑی

Quote:
Originally Posted by Black Pearl View Post
Bohat khoob

Bohat achi sharing ha

Mazeed ka intzar ha

Khush rahen

Thank you very much.
__________________

جندڑی
Saboo is offline   Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
جندڑی, جندڑی, jindrripart


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump


All times are GMT +6. The time now is 11:03 AM.


Powered by vBulletin® Version 3.8.9
Copyright ©2000 - 2019, vBulletin Solutions, Inc.