Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum  

Go Back   Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum > Islam > Islam > Islamic Maloomat

Notices

Reply
 
Thread Tools Display Modes
Old 09-08-2009, 10:58 AM   #1
smaaaq
Banned

Users Flag!
 
Join Date: Aug 2009
Posts: 1,664
smaaaq is a name known to allsmaaaq is a name known to allsmaaaq is a name known to allsmaaaq is a name known to allsmaaaq is a name known to allsmaaaq is a name known to all
New بدنگاہی: قرآن و حدیث کی روشنی میں

بدنگاہی: قرآن و حدیث کی روشنی میں

ہماری سوسائٹی میں بدنگاہی ایک عام مرض ہے ۔ بیش تر لوگ خواتین کو اس بری طرح گھورتے ہیں کہ شریف قسم کے مردوں کو بھی شرم آ جاتی ہے ۔ اس بدنگاہی کی ایک جدید شکل فلموں اور انٹرنیٹ کے ذریعے فحش اور عریاں مناظر سے لطف اندوز ہونا ہے ۔ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ اس شہوت پرستانہ عمل کو Justify کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور اکثر لوگ تو اس برے عمل کو گناہ ہی نہیں سمجھتے ۔ حالانکہ قرآن میں پرودگارِ عالم کا ارشاد ہے کہ:
بے حیائی کے قریب بھی مت جاؤ، خواہ وہ کھلی ہو یا چھپی۔، (انعام: 151)


اسی طرح ایک دوسری جگہ ارشاد ہے کہ:
مسلمان مردوں سے کہو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگا ہوں کی حفاظت کریں ۔ یہی ان کے لیے پاکیزگی ہے ۔ لوگ جو کچھ کریں گے اللہ سب سے خبردار ہے ۔ اور مؤمن عورتوں سے کہہ دو کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی عصمت کی حفاظت کریں اور اپنی زینت کا اظہار نہ کریں سوائے اس کے جو ظاہر ہے اور اپنے سینوں پر اوڑ ھنیاں لیے رکھیں ۔، (نور: 30-31)


یہ آیات بالکل دوٹوک انداز میں بدنگاہی کی مذمت کر رہی ہیں ۔ احادیث میں بھی اس ضمن میں بڑ ی وضاحت موجود ہے ۔ مثلاً حضرت جریرؓ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے اچانک نگاہ پڑ جانے کے متعلق پوچھا تو آپ نے فرمایا کہ اپنی نگاہ فوراً ہٹالو (مسلم) حضرت علیؓ سے آپ نے فرمایا کہ راستوں میں بیٹھنے سے بچو۔ لوگوں نے پوچھا کہ اگر کام کاج کے لیے ضروری ہوتو فرمایا کہ راستوں کو حق ادا کرتے رہو۔ لوگوں نے پوچھا وہ کیا ہے ؟ فرمایا: نگاہیں نیچی رکھنا، کسی کو ایذا نہ دینا، سلام کا جواب دینا، اچھی باتوں کی تلقین کرنا اور بری باتوں سے روکنا۔ (بخاری) اسی طرح فرمایا: جب کسی کی نگاہ عورت کے حسن و جمال پر پڑ جائے پھر وہ اپنی نگاہ ہٹالے تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلے ایک ایسی عبادت عطا فرماتا ہے جس کی لذت وہ دل میں پاتا ہے ۔ (احمد) ایک روایت میں ہے کہ جو زبان اور شرم گاہ کی حفاظت کی ضمانت لے میں اس کے لیے جنت کا ضامن ہوں ۔ (بخاری) ایک اور حدیث ہے کہ ابنِ آدم کا زنا اس کے ذمہ لکھ دیا گیا ہے ۔ جسے وہ لامحالہ پالے گا؛ آنکھوں کا زنا (شہوت سے ) دیکھنا ہے ۔ زبان کا زنا (شہوت کی بات) بولنا ہے ۔ کانوں کا زنا (شہوت کی بات) سننا ہے ۔ ہاتھوں کا زنا (شہوت سے ) تھامنا ہے اور پیروں کا زنا (شہوت کی ناجائز تکمیل کے لیے ) چلنا ہے ۔ دل خواہش، تمنا اور آرزو کرتا ہے ۔ پھر شرم گاہ یا تو سب کو سچاکر دیتی ہے یا جھوٹا بنادیتی ہے۔ (بخاری)

ان آیات و احادیث کی روشنی میں ذرا اپنی سوسائٹی پر نگاہ ڈالیے تو معلوم ہو گاکہ آج بدنگاہی ایک عام مرض بن چکی ہے اور ہمارا ہر چھوٹا بڑ ا اس بیماری میں مبتلا نظر آتا ہے ۔ پھر ہماری خواتین نے جو رنگ ڈھنگ، فیشن اور لباس اختیار کر رکھے ہیں انہوں نے بھی اس مرض کے پھیلنے میں بڑ ا کردار ادا کیا ہے ۔ ہمارا ا سکول ہو یا کالج، آفس ہو یا پارک اور بازار ہو یا کسی بھی قسم کی تقریب، یہ مظاہر ہر جگہ عام نظر آتے ہیں ۔ میڈیا کو دیکھیے تو اس معاملے میں اس کا رول سب سے زیادہ ہے ۔ خواتین کی نزاکت و زیبائش کو اس نے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے بے دریغ استعمال کیا ہے ۔ اور افسوس تو اس بات کا ہے کہ کسی کو یہ احساس ہی نہیں ہوتا کہ ہم مسلمان ہیں ۔ یہ مسلمانوں کا معاشرہ ہے اور معاشرے میں ان چیزوں کو رواج دینا شیطانوں والا کام ہے جو کہ خدا کو سخت ناپسند ہے ۔ افسوس کہ لوگ آج خدا کے خوف، آخرت کی جوابدہی اور اسلام کی تعلیمات سے اتنے دور جاپڑ ے ہیں کہ انہیں ذرا احساس نہیں ہوتا کہ وہ بد نگاہی اور بے حیائی کے جس کلچر کے عادی ہوگئے ہیں وہ تباہی اور بربادی کا کلچر ہے ۔ اور آخرت میں ذلت و رسوائی کا باعث بن سکتا ہے ۔ اور یہ یاد رکھنا چاہیے کہ آخرت کے دن کی رسوائی اور بربادی ہمیشہ ہمیشہ رہنے والی ہو گی اور انسان کبھی بھی اُس سے نجات حاصل نہ کرسکے گا۔

ہماری خواتین کو اپنے طرزِ عمل کا جائزہ لینا چاہیے اور زینت و آرائش کے نام پر وہ جس بے اعتدالی کا شکار ہوگئیں ہیں ، اس سے انہیں بچنا اور توبہ کرنی چاہیے ۔ میڈیا اور اس فیلڈ سے متعلق لوگوں کو بھی احساس کرنا چاہیے کہ وہ سوسائٹی میں کن رویوں کو فروغ دینے کا باعث بن رہے ہیں ۔


قرآن و حدیث کے ان بیانات کے باوجود اگر لوگ ان کاموں سے باز نہیں آتے تو پھر انہیں منتظر رہنا چاہیے اُس دن کا جب خداوندِ ذو ال
جلال اپنے پورے جلال و جبروت کے ساتھ ظہور فرمائے گا اور ایسی ساری نگاہیں الٹ دی جائیں گی۔
smaaaq is offline   Reply With Quote
Old 09-08-2009, 11:07 AM   #2
Saqib
BECOOL

Users Flag!
 
Join Date: Aug 2009
Posts: 30,425
Saqib has a reputation beyond reputeSaqib has a reputation beyond reputeSaqib has a reputation beyond reputeSaqib has a reputation beyond reputeSaqib has a reputation beyond reputeSaqib has a reputation beyond reputeSaqib has a reputation beyond reputeSaqib has a reputation beyond reputeSaqib has a reputation beyond reputeSaqib has a reputation beyond reputeSaqib has a reputation beyond repute
Default Re: بدنگاہی: قرآن و حدیث کی روشنی میں

JAZAK ALLAH
__________________
To keep Alive the Threads Please do the Post
Saqib is offline   Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
بدنگاہی, حدیث, روشنی, قرآن, میں, و, کی, badngahi, quran, qurani


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
والدین کے حقوق ، بوڑ ھے ماں باپ کی خبر گیری۔ smaaaq Islamic Maloomat 1 09-08-2009 10:28 AM
سی آئی اے: مبینہ دہشتگردوں کے لیے دہشت basteraintazar News and Current Affairs 0 08-24-2009 09:55 AM
فیصل آباد: ایک ہی گھر میں نو افراد قتل basteraintazar News and Current Affairs 0 08-20-2009 02:43 PM
امریکی فوجی: جنگیں، ذہنی دباؤ، خودکشی basteraintazar News and Current Affairs 0 08-17-2009 09:59 AM
چین: نیٹ صارفین امریکی آبادی سے زیادہ basteraintazar IT Articles 3 07-28-2009 12:10 PM


All times are GMT +6. The time now is 03:04 AM.


Powered by vBulletin® Version 3.8.9
Copyright ©2000 - 2020, vBulletin Solutions, Inc.