Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum  

Go Back   Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum > Shair o Shayri > Famous Urdu Poets

Notices

Famous Urdu Poets Share Your Famous Poet's Shayari.

Reply
 
Thread Tools Display Modes
Old 12-03-2013, 06:32 PM   #1
mughalssp

Users Flag!
 
Join Date: Oct 2013
Posts: 30
mughalssp is on a distinguished road
Default Ustad Aman

آج پنجابی زبان کے مشہور شاعر استاد دامن کی برسی ہے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ــــــــــــ

پنجابی زبان کے مشہور شاعر۔ چراغ دین نام اور دامن تخلص تھا ۔ 4 ستمبر 1911 میں چوک متی لاہور میں پیدا ہوئے ۔ والد میراں بخش درزیوں کا کام کر تے تھے ۔ بچپن ہی میں استاد دامن نے گھر یلوحالات کے پیش نظر تعلیم کے ساتھ ٹیلر نگ کا کام بھی کرنا شروع کیا ۔ جب استاد دامن کی عمر تیرہ سال ہو ئی تو ان کا خاندان چوک متی سے باغبانپورہ منتقل ہو گیا ۔ انہوں نے باغبانپورہ میں درزیوں کی دوکان شروع کی اور دیوسماج سکول سے میٹرک کا امتحان پاس کیا ۔ ان شاعری کا شوق تو بچپن ہی سے تھا لیکن باقاعدہ طور پر شاعری کا آغاز میٹرک کے بعد کیا اور مختلف جلسوں اور مشاعروں میں اپنا پنجابی کلام سنانے لگے ۔

1940 میں میاں افتخار الدین کی صدارت میں ہو نے والے میونسپل کمیٹی لاہور کے اجلاس میں کمیٹی کارکردگی پر تنقید ی نظم پیش کی اور خوب داد حاصل کی ۔ ان کے بعد ان کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہو تا گیا اور انہوں نے سیاسی جلسوں میں بھی نظمیں پڑھنے کا آغاز کیا ۔ آپ کی شاعری زبان زدعام وخاص ہو گئی اور آپ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں میں ہر دلعزیزشاعر کی حیثیت سے متعارف ہو ئے ۔

پاکستان کی آزادی کے بعد ہو نے والے فسادات میں آپ کی دوکان لوٹ لی گئی جس کے سبب آپ زبردست مالی بحر ان کا شکار ہو کر باغبا پنورہ سے بادشاہی مسجد کے قریب حجرے میں منتقل ہو گئے ۔ آپ کے پاس کل اثاثہ ان کی چند کتابیں تھیں ۔ 1949 میں آپ ٹنگسالی گیٹ میں واقع اس حجرے میں منتقل ہو گئے جس میں حضرت شاہ حسین (مادھولال حسین)بھی مقیم رہے تھے اور تادم مرگ یہی حجرہ ان کا مسکن ٹھہرا۔ اسی دور میں استاد دامن کی شادی ہوئی لیکن کچھ ہی عر صہ بعد ان کا کم سن بیٹا اور بیوی انتقال کر گئے اور پھر تمام عمر شادی نہ کی ۔

استاد دامن نے شاعری کا آغاز کیا تو ہمدم تخلص کر تے تھے لیکن جلد ہی اسے ترک تخلص کرنے لگے ۔ پنجابی شاعری میں استاد ہمدم کے شاگرد ہو ئے اور ان کی شاگردی کو اپنے لئے باعث فخر تصور کرتے ۔ دامن نے پنجابی شاعری کی فنی خوبیوں پر ملکہ رکھنے کی بدولت اہل علم وفن افراد سے استاد کا خطاب حاصل کیا ۔استاد دامن مزدوروں 'کسانوں 'غریبوں اور مظلوموں کے شاعر تھے ۔انہوں نے ان طبقوں کی حمایت اور حقوق کیلئے آواز اٹھائی اور ہمیشہ استحصالی طبقو ں کی مذمت کرتے رہے ۔ انہوں نے پنجابی زبان و ادب کے فروغ کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں اور ادبی تنظیم پنجابی ادبی سنگت کی بنیاد رکھی اور تنظیم کے سکیرٹری ر ہے ۔

استاد دامن کے چاہنے والوں میں بھارتی اداکاروں کا شمار بھی ہوتا ہے جن میں اوم پرکاش،پران، اور شیام کے نام نمایاں ہیں۔ اوم پرکاش کی فرمائش پر ہی استاد نے نورجہاں کی زیر ہدایات بننے والی فلم چن وے کے ایک ایک گیت کا مکھڑا لکھا۔

چنگا بنایا ای سانوں کھڈونا
آپے بنائونا تے آپے مٹائونا

استاد دامن کی سب سے بڑی خوبی ان کی فی البدیہہ گوئی تھی۔ خدا نے انہیں ایسے ذہن اور فکر سے نوازا تھا کہ وہ موقع کی مناسبت سے چند لمحوں میں اشعار کی مالا پرو دیتے تھے اور حاضرین کیلئے تسیکن کے ساتھ ساتھ حیرت کے اسباب بھی پیدا کردیتے تھے ۔ آزادی کے کچھ عرصہ بعد انہوں نے دلی میں منعقد مشاعرے میں یہ فی البدیہہ نظم پڑھی : جاگن والیاں رج کے لٹیا اے
سوئے تسی وی او، سوئے اسیں وی آں
لالی اکھیاں دی پئی دس دی اے
روئے تسی وی او، روئے اسیں وی آں

اس نظم کی سماعت پر حاضرین مشاعرہ بے اختیار رونے لگے ۔ اس وقت مشاعرے میں پنڈت جواہر لعل نہرو (وزیراعظم بھارت )بھی موجود تھے ، انہوں نے استاد دامن سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ مستقل طور پر بھارت میں قیام فرمائیں لیکن انہوں نے جواب دیا کہ اب میرا وطن پاکستان ہے میں لاہور ہی میں رہوں گا بے شک جیل ہی میں کیوں نہ رہوں ۔

اس محب وطن شاعر نے ساری زندگی کسمپرسی کی حالت میں گزاری مگر مرتے دم تک اپنے وطن سے محبت کے گیت گاتا رہا ۔ اس دھرتی کو نفرتوں ، بے ایمانیوں اور عیاریوں سے پاک کرنے کیلئے محبتوں کے پھول بکھیرتا رہا اور ان برائیوں کی اعلانیہ نشاندہی اور مذمت کر تے رہا ۔استاد دامن نے آزادی کے بعد رونما ہونے والے سیاسی زوال پر سیا ست دانوں کی کوتاہیوں کی نشاندی کرتے ہوئے ان پر بھرپور تنقید کی اور عوامی شعور کو بیدار کیا ۔ وہ وطن عزیر کی ترقی کے خواہاں تھے ۔ اس ملک کے دن بدن زوال کی تصویر کشی کرتے ہوئے استاد دامن کہتے ہیں : بھج بھج کے وکھیاں چور ہوئیاں
مڑ کے و یکھیا تے کھوتی بوہڑ ہیٹھاں استاد دامن اپنی شاعری میں زبان کے تکلف سے ہٹ کر اپنے خیالات اور نظریات کے پرچار پر زیادہ زور دیتے ۔ وہ عام بول چال کی زبان میں اپنا خیال پیش کرکے سامعین و قارئین کے دلوں کی گہرائیوں کو چھولیتے ۔ یہی ان کا مدعا تھا اور یہی ان کا مقصد حیات کہ بات دل سے نکلے اور دل پر اثر کرے ۔ اس مقصد میں انہیں بھر پور کا میابی حاصل ہو ئی ۔

استاد دامن نے پنجابی شاعری کے ذریعے پنجاب کی ثقافت کے تمام رنگوں کو اجاگر کیا ۔ پنجاب کی ثقافت سے مزین ان کی لوک شاعری نے لوگوں کو خصوصی طور پر اپنی طرف متوجہ کیا ۔ ان کے لہجے میں طنز اور مزاح تھا ۔ انہوں نے مزاح کے انداز میں لوگوں کو معاشر تی برائیو ں سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے ہمیشہ سچ کی تائید ا ور جھوٹ کی تردید کی ۔

استاد دامن کی شاعری میں لوک رنگ ، تصوف ، سیاسی موضوعات، روایتی موضوعات کے علاوہ روز مرہ زندگی کا ہر رنگ ملتا ہے ۔ ان کی شاعری حقیقت نگا ری اور فطر ت نگاری کی خوبیوں سے مالامال ہے اور انسانی زندگی کی خوبصوت عکاس ہے ۔ استاد دامن کی شاعرانہ عظمت کا اعتراف اس عہد کے عظیم اور منفرد شاعر فیض احمد فیض نے ایک نجی محفل میں یہ کہہ کر کیا کہ میں پنجابی میں صرف اس لئے شاعری نہیں کرتا کہ پنجابی میں شاہ حسین 'وارث شاہ اور بلھے شاہ کے بعد استاد دامن جیسے شاعر موجود ہیں ۔ بلاشبہ استاد دامن پنجابی ادب کا انمول خزانہ ہے ۔

استاد دامن کی ایک خوبی ان کے حافظے کی تیزی تھی ۔ ان کی یاد داشت بہت زیادہ تھی ۔ جب قیام پاکستان کے بعد کچھ شر پسند عناصر نے ان کی ذاتی لائبریری اور دوکان کو آگ لگا دی تو ان کی ذاتی تحریریں 'ہیر کا مسودہ جسے وہ مکمل کر رہے تھے اور دوسری کتابیں جل کر راکھ ہو گئیں تو انہوں نے دل برداشتہ ہو کر اپنا کلام صفحات پر محفوظ کر نا چھو ڑدیا اور صرف اپنے حافظے پر بھر وسہ کر نے لگے ۔ اس وجہ سے ان کا زیادہ تر کلام ضائع ہو گیا لیکن ان کی یاد میں قائم ہو نے والی استاد دامن اکیڈمی کے عہد یداروں نے بڑی محبت وکاوش سے ان کے مختلف ذہنوں میں محفوظ اور ادھر ادھر بکھر ے ہو ئے کلام کو یکجا کر کے دامن وے موتی کے نام سے ایک کتاب ہمارے سامنے پیش کی ۔استاد دامن اکیڈمی کی اس کاوش سے جہاں پنجابی ادب کو بہت فائدہ ہوا اور اس کے شعری سرمائے میں اضافہ ہوا وہاں شعری ذوق رکھنے والے افراد کو بھی استاد دامن کی شاعری سے فیض یاب ہو نے کا مو قع ملا ۔ استاد دامن نے فلموں کیلئے بھی گیت لکھے ۔ ان کا فلم غیرت تے نشان میں شامل یہ گیت بہت مشہور ہو ا۔

منیو ں دھرتی قلعی کرا دے میں نچاں ساری رات
نہ میں سونے دی نہ چاندی دی میں پتل بھری پرات

استاد دامن ، پنجابی کے علاوہ اردو سنسکر ت 'ہندی اور انگریزی زبانوں پر بھی دسترس رکھتے تھے لیکن انہوں نے وسیلہ اظہار اپنی ماں بولی زبان پنجابی ہی کو بنایا ۔ استاد دامن بلھے شاہ اکیڈمی کے سرپر ست 'مجلس شاہ حسین کے سرپرست اور ریڈ یو پاکستان شعبہ پنجابی کے مشیر بھی تھے ۔ ان مختلف حیثیتوں میں انہوں نے پنجابی زبان وادب کی ناقابل فر امو ش خدمت سر انجام دیں ۔

استاد دامن کہا کرتے تھے کہ اگر کسی نے میرا اردو ایڈیشن دیکھنا ہو تو وہ حبیب جالب کو دیکھ لے۔ استاد دامن کو فیض اور جالب سے محبت تھی۔ 80 کی دہائی میں جب انکے منہ بولے بیٹے سٹارعلائوالدین کا انتقال ہوا تو گویا استاد دامن کی کمر ٹوٹ گئی۔ بستر پر ہی پڑے رہتے ،کبھی ہسپتال اور کبھی گھر، پھر تھوڑے ہی عرصے کے بعد فیض صاحب بھی خالق حقیقی سے جاملے۔ استاد سے محبت کرنے والوں نے لاکھ روکا وہ نہ مانے اور اپنے یار دیرینہ کے جنازے پر پہنچ گئے۔ لوگوں نے استاد دامن کو پہلی بار دھاڑیں مارتے ہوئے دیکھا۔ ایسے معلوم ہوتا تھا کہ گویا تقسیم سے لے کر آج تک ٹوٹنے والی ساری قیامتوں کی اذیت فیض صاحب کے جانے کے بعد ہی ان تک آئی ہے۔ فیص صاحب کا انتقال 20 نومبر 1984ء کو ہوا اور اسی شام دامن کی ہمت بھی جواب دے گئی۔ایسے ٹوٹے کے صرف تیرہ دن کے وقفے کے بعد فیض صاحب کے قدموں کے نشان چنتے چنتے رہی ملک عدم ہو گئے۔

عوام سے پیار کرنے والا یہ عوامی شاعر 3 دسمبر 1984 کو اس دار فانی سے کوچ کر گیا اور اپنی وصیت کے مطابق اسی شاہ حسین (مادھو لال حسین)مزار کے احاطے میں واقع قبر ستان میں دفنایا گیا جس نے پنجاب کو جذب و مستی کی نئی کیفیات سے روشناس کیا تھا۔
(4 ستمبر 1911 ـــ3 دسمبر 1984)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ــــــــــــ
__________________
Hum Jo daikhain Gay tou tumko shikayat ho gi
chura kay nazrain hi sahi ,Ik nazar tou daikho

-Fateh
mughalssp is offline   Reply With Quote
Old 03-15-2014, 11:51 AM   #2
~maya~
 
~maya~'s Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Feb 2014
Posts: 27
~maya~ is on a distinguished road
Default Re: Ustad Aman

thanks for sharing
~maya~ is offline   Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
aman, ustad


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Sunday Plus Cover Shoot by Fauzia Aman Black Pearl Entertainment News and Gossips 1 11-25-2013 05:16 PM
Fouzia Aman Shoot for Sunday Magazine Black Pearl Entertainment News and Gossips 2 07-24-2013 03:44 PM
Fauzia Aman Latest Photoshoot For Glam Magazine Black Pearl Entertainment News and Gossips 1 07-24-2013 03:30 PM
Stunnning Fauzia Aman Photoshoot by Shahbaz Shazi Black Pearl Fashion & Apparel 2 06-27-2013 11:32 AM
USTAD LOG ROCKSSSS bint-e-masroor Jokes and riddles 1 01-12-2013 02:30 AM


All times are GMT +6. The time now is 08:15 AM.


Powered by vBulletin® Version 3.8.9
Copyright ©2000 - 2019, vBulletin Solutions, Inc.