Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum  

Go Back   Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum > General Forum > News and Current Affairs

Notices

News and Current Affairs All kind of news and Current Affairs will goes here

Reply
 
Thread Tools Display Modes
Old 08-16-2019, 04:15 PM   #1
journalist
Moderator

Users Flag!
 
Join Date: Nov 2011
Posts: 13,664
journalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond repute
Default Modi

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370کے خاتمے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ 70دنوں میں وہ کام کر دکھایا جو ان سے قبل دیگر حکومتیں 70سال میں بھی نہ کر سکیں۔خیال رہے کہ بھارت نے 5اگست کو اپنے آئین کے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت سے محروم کردیا تھا ،بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر دہلی کے تاریخی لال قلعہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ7دہائیوں سے کشمیر کے حل میں ناکامی کے بعد اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے نئی سوچ درکار تھی۔نریندر مودی نے کہا کہ ہم مسائل کو پالنے یا ٹالنے پر یقین نہیں رکھتے، ہماری نئی حکومت کے 70دن کے اندر ہم نے وہ کام کر دیا جو گزشتہ حکومتیں 70سال میں نہ کر سکیں اور اب آرٹیکل 370تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے دو تہائی اکثریت سے اس اقدام کی حمایت کی۔بھارتی وزیر اعظم نے دعو یٰ کیا کہ پرانے نظام نے جموں و کشمیر اور لداخ کے علاقے میں خواتین، بچوں اور نچلی ذات کے لوگوں کے حقوق کے سلسلے میں کرپشن، نا انصافی اور اقربا پروری کو ہوا دی لیکن اب ان کے خواب پورے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آج ہر بھارتی فخر سے کہہ سکتا ہے کہ ہم ایک قوم اور ہمارا ایک آئین ہے۔68سالہ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں بھارتی بری، بحری اور فضائی افواج میں بہترین انداز میں رابطے کے لیے مغربی افواج کی طرز پر نئے عہدے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ افواج میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے عہدے کا اعلان کیا گیا ہے جس پر ماہرین نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو متنازع قرار دیا۔بھارتی وزیر اعظم نے مقتدر حلقوں کی جانب مطالبے کے باوجود اپنے خطاب میں بھارت کی کمزور ہوتی اس معیشت کا کوئی ذکر نہ کیا، جہاں بھارتی شرح نمو 17 سہ ماہیوں کی کم ترین سطح 5.8فیصد پر پہنچ گئی ہے۔مودی نے اپنے خطاب میں بھارت کی بڑھتی ہوئی آبادی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام کو خاندانی منصوبہ بندی پر عمل کرنے کا مشورہ بھی دیا۔خیال رہے کہ بھارت آبادی کے اعتبار سے پڑوسی ملک چین کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے اور اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق 2024 میں بھارت دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔اس وقت چین کی آبادی ایک ارب 40کروڑ اور بھارت کی ایک ارب 30کروڑ ہے۔بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ اب بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنج کو قبول کرنے کا وقت آ گیا ہے، اس پر قابو نہ پایا تو ہماری آنے والی نسل کے لیے بہت بڑے چیلنجز کھڑے ہوں گے، لہٰذا ہمیں سوچنا ہو گا کہ ہم اپنے بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔
Attached Thumbnails
IMG_20190816_140042.jpg  
journalist is offline   Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
modi


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump


All times are GMT +6. The time now is 07:16 PM.


Powered by vBulletin® Version 3.8.9
Copyright ©2000 - 2019, vBulletin Solutions, Inc.