Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum  

Go Back   Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum > General Forum > News and Current Affairs

Notices

News and Current Affairs All kind of news and Current Affairs will goes here

Reply
 
Thread Tools Display Modes
Old 08-28-2019, 11:05 AM   #1
journalist
Moderator

Users Flag!
 
Join Date: Nov 2011
Posts: 13,664
journalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond repute
Default Artical Today

کشمیر کے لیے عمران نیازی فارمولا

وزیر اعظم عمران نیازی نے پیرکو قوم سے خطاب میں کشمیر پالیسی بیان کی اور ایک مرتبہ پھر ٹھوس اقدامات کرنے کے بجائے ان کی توجہ زبانی بڑھکیں مارنے پر رہی ۔ 5 اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے مودی کے متنازع اقدام کے بعد پاکستانی قوم کو وزیراعظم عمران نیازی کی جانب سے پالیسی بیان کا شدت سے انتظار تھا ۔ قوم توقع کررہی تھی کہ عمران نیازی اپنے خطاب میں بھارت کے خلاف جوابی اقدامات کا روڈ میپ بیان کریں گے ۔ شدید انتظار کے بعد عمران نیازی نے جو تقریر کی اسے انتہائی نرم الفاظ میں مایوس کن ہی قرار دیا جاسکتا ہے ۔ بادی النظر میں تو عمران نیازی بھارت پر خوب ہی گرجے اور برسے اور ٹھیک ٹھاک دھمکیاں بھی دے ڈالیں ۔ انہوں نے بھارت کو الٹی میٹم بھی دے دیا اور کہا کہ کشمیر پر فیصلہ کن وقت آگیا ہے ، فوج تیار ہے۔ لیکن ان دھمکیوں کے ان کے عملی اقدامات کیا ہیں۔ صرف یہی کہ ہر جمعہ کو پاکستانی قوم آدھے گھنٹے کے لیے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل کر بھارت کے خلاف احتجاج کرے ۔پاکستانی قوم ہر جمعے کو کیا ہر روز احتجاج کرے ، اس سے مودی پر کیا اثر پڑے گا۔ انہوں نے ابھی تک بھارت پر پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے تک پر تو پابندی عاید کی نہیں ہے اور نہ ہی بھارت کی پاکستان کے راستے تجارت پر کوئی قدغن لگائی ہے جو کہ سب سے پہلا قدم ہونا چاہیے تھا جس سے بھار ت پر معاشی دباؤ پڑتا ۔ پاکستان کا ابھی تک بھارت کے حوالے سے رویہ پراسرار ہی رہا ہے ۔ جب متحدہ عرب امارات اور بحرین نے مودی کو اپنے ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز دینے کا اعلان کیا تو پاکستانی وزارت خارجہ کہیں پر سوتی رہی اور اس نے ان ممالک سے دبی دبی شکایت بھی نہیں کی مگر جب مودی کو ایوارڈ دے دیا گیا تو سینیٹ کے چیئرمین سنجرانی نے متحدہ عرب امارات کا دورہ احتجاجی طور پر منسوخ کردیا ۔ کیا اس سے مودی کو دیا گیا ایوار ڈ واپس ہوجائے گا ۔ عمران نیازی نے ابھی تک پاکستانی قوم کو طفل تسلی دینے کا سوا اور کوئی کام نہیں کیا ہے اور نہ ہی وہ کچھ کرنے کے موڈ میں معلوم ہوتے ہیں ۔ ہر مرتبہ تان یہیں پر ٹوٹتی ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر بری نگاہ ڈالی تو اس کے دانت کھٹے کردیے جائیں گے ۔ ابھی تک یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ کیا کشمیر بھارت کا حصہ تھا یا بھارت نے کشمیر پر قبضہ کرکے پاکستان کی سالمیت کے خلاف جارحیت نہیں کی۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 4 اگست سے مسلسل کرفیو ہے ۔ وہاں پرفاقہ کشی کی نوبت آ گئی ہے ، مریضوں کو ادویات نہیں مل رہی ہیں مگر پاکستان کی حکومت اپنی ہی بانسری بجا رہی ہے ۔ جب مشرقی پاکستان میں پاکستان نے کرفیو لگایا تھا تو چار دن کے بعد ہی بھارت نے وہاں پر اپنی فوجیں یہ کہہ کر داخل کردی تھیں کہ انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ بھارت انسانی المیے کی آڑ میں دوسرے ملک میں فوجیں اتار سکتا ہے مگر پاکستان اپنے ہی ایک حصے پر بھارتی قبضے کے خلاف نہ تو اپنی فضائی حدود بند کرسکتا ہے اور نہ ہی اس کی تجارت پر پابندی عاید کرسکتا ہے ۔ پاکستان بھارت کے ساتھ اپنے روابط کم ترین سطح پر بھی کرنے پر تیار نہیں ہے ۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کردی ہے اور پنجاب کے ساتھ ساتھ سندھ بھی ڈوب رہا ہے مگر پاکستان کو بھارت کے ساتھ کرتار پور کا بارڈر کھولنے کی پڑی ہے ۔ عمران نیازی کو سمجھ لینا چاہیے کہ اپنے ان اقدامات کے ذریعے وہ پاکستانی قوم کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں صرف یہی نہیں بلکہ بھارت کے مظالم کے جواب میں اسلام آباد میں کنسرٹ کے لیے بھارتی نژاد سکھ اور برطانوی سنگر گروپ کو مدعو کرلیا گیا ہے۔ عمران نیازی اپنی حکومت کو مستحکم رکھنے کے لیے ملک کے اندر اور باہر چاہے جس کے ساتھ ایک صفحہ پر رہیں مگر جب تک وہ پاکستانی قوم کے ساتھ ایک صفحے پر نہیں آئیں گے ، وہ پاکستانی قوم کے غیظ و غضب سے نہیں بچ پائیں گے ۔ صرف زبانی توپیں چلانے سے کام نہیں چلے گا ، انہیں بھارت کے خلاف عملی اقدامات کرنے ہوں گے اور عوام کو اس سلسلے میں اعتماد میںلینا ہوگا ۔ انہیں قوم کو بتانا ہوگا کہ بھارت کو جواب دینے اور کشمیر کی آزادی کے لیے ان کے پاس کون کون سے آپشن ہیں اور وہ ان پر کس طرح سے کام کررہے ہیں ۔ اگر بھارت امن کی زبان نہیں سمجھتا تو پھر کیا کیا جائے گا ۔ عوام بھارت کے خلاف ٹھوس اقدام کے منتظر ہیںاور اس کے لیے ہر قربانی دینے کو بھی تیار ہیں ۔ عمران نیازی کو یہ بھی سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستانی قوم قربانی ہی دینا نہیں جانتی بلکہ قربانی لے بھی لیتی ہے ۔ کیا ہر جمعہ کو آدھے گھنٹے کے لیے پوری قوم کے احتجاج سے کشمیر آزاد ہوجائے گا؟وزیراعظم کہتے ہیں کہ کشمیر پر اسلامی دنیا ہمارے ساتھ کھڑی ہوگی۔ لیکن اسلامی دنیا کا بیشتر حصہ تو اپنے مفادات کے ساتھ کھڑا ہے۔ عمران نیازی کو اگر امریکی صدر ٹرمپ سے اُمیدیں تھیں تو انہوں نے بھی بڑا رہنما بننے کے لیے یو۔ٹرن لے لیا ہے۔
journalist is offline   Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
artical, today


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Artical of today. 2 journalist News and Current Affairs 0 09-09-2017 04:25 PM
Artical of today journalist News and Current Affairs 0 09-09-2017 04:22 PM
ARTICAL OF TODAY journalist News and Current Affairs 0 05-09-2016 01:38 PM
ARTICAL OF TODAY journalist Urdu Column 0 04-21-2016 01:49 PM


All times are GMT +6. The time now is 06:42 AM.


Powered by vBulletin® Version 3.8.9
Copyright ©2000 - 2020, vBulletin Solutions, Inc.