Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum

Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum (http://www.urduplanet.com/index.php)
-   News and Current Affairs (http://www.urduplanet.com/forumdisplay.php?f=72)
-   -   Artical Today (http://www.urduplanet.com/showthread.php?t=390409)

journalist 05-05-2020 11:37 AM

Artical Today
 
ڈاکٹر کی المناک موت

صوبائی حکومت کی جانب سے لاک ڈائون میں شدت اور سختی پر عوام کی زندگی کی خاطر زور دیا جارہا ہے لیکن اسی حکومت کی ناک کے نیچے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک سینئر ڈاکٹر فرقان کی موت بد انتظامی کی وجہ سے واقع ہو گئی ۔ یہ سب کچھ ایس اوپی کے نام پر ہوا ہے انہیں پہلے خود یہ بتانا اور یقینی بنانا تھا کہ کس اسپتال میں بیڈ ہے اور کس میں وینٹی لیٹر دستیاب ہے ۔ وہ مختلف اسپتالوں سے رابطہ کرتے رہے اور بالآخر اآغا خان اسپتال میں جگہ نہ ملنے پر انہیں اوجھا لے جایا گیا لیکن اس وقت تک بہت دیر ہو گئی تھی ۔ صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کی ساری مشینری قوم کو کورونا سے لڑنے کے مشورے دے رہی ہے اورخود ایک دوسرے کے خلاف بیان بازیوں اور ٹاک شوز کی تیاریوں میں لگے رہتے ہیں ۔ اس مسئلے کو کیسے حل کریں گے ۔ کورونا کی جو سنگینی وزیر اعلیٰ سندھ بتاتے ہیں ان کی انتظامیہ کا رویہ اس کے بر عکس ہے ۔ این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے صرف17مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔اور913میں سے160 یہ عام مریض ہیں تو باقی وینٹی لیٹرز کس مرض کی دوا ہیں ۔بات صرف ایک ہلاکت کی نہیں ۔ اس بات کی پوری تحقیقات ہونی چاہیے کہ کن اسپتالوں نے انہیں داخل کرنے سے انکار کیا ۔ علاوہ ازیں یہ ضروری ہو گیا ہے کہ عوام کے لیے ان اسپتالوں کی فہرست جاری کی جائے جہاں کورونا کا علاج اور وینٹیلیٹر کی سہولتیں دستیاب ہیں ۔ انڈس اسپتال کے ذمے داران کا کہنا ہے کہ ان کے پاس آج بھی وینٹیلیٹر دستیاب ہیں اور پیر کے دن بھی چھ وینٹیلٹر خالی پڑے ہیں۔ بہر حال معاملے کی مکمل جانچ پڑتال ہونی چاہیے۔


All times are GMT +6. The time now is 07:21 AM.

Powered by vBulletin® Version 3.8.9
Copyright ©2000 - 2021, vBulletin Solutions, Inc.